“اسپیلبرگ کا حیران کن دعویٰ: ‘خلائی مخلوق کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں’ — نئی فلم سے پہلے ہالی ووڈ میں ہلچل

مشہور ہدایتکار اسٹیون اسپیلبرگ نے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مطابق خلائی مخلوق (ایلینز) کے وجود کے بارے میں “انتہائی مضبوط یا اوورویلمنگ شواہد” موجود ہیں، جس نے عالمی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسپیلبرگ اپنی نئی سائنس فکشن فلم “ڈسکلوزر ڈے” کی ریلیز کے قریب ہیں، جو 12 جون کو سینما گھروں میں پیش کی جا رہی ہے۔ وہ طویل عرصے سے اپنی فلموں کے ذریعے خلائی زندگی اور انسان کے کائنات میں مقام جیسے موضوعات کو ایکسپلور کرتے رہے ہیں، جن میں ای ٹی: دی ایکسٹرا ٹیریسٹریل، کلوز انکاؤنٹرز آف دی تھرڈ کائنڈ اور وار آف دی ورلڈز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپیلبرگ کا یہ تبصرہ ان کے طویل کیریئر اور سائنس فکشن میں دلچسپی کا تسلسل ہے۔ تاہم ماہرین واضح کرتے ہیں کہ اب تک سائنسی طور پر کسی بھی “خلائی مخلوق” کے وجود کا کوئی حتمی یا تصدیق شدہ ثبوت سامنے نہیں آیا
سائنسدانوں کے مطابق کائنات میں زندگی کے امکانات پر تحقیق جاری ہے، لیکن ابھی تک یہ بحث مفروضوں اور نامکمل شواہد تک محدود ہے۔

اسپیلبرگ نے اپنی نئی فلم کو اپنی مرحومہ والدہ لیا ایڈلر سے بھی جوڑا ہے، جنہیں وہ اپنی تخلیقی سوچ کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ان کی والدہ کو بھی انسان، کائنات اور نامعلوم دنیا کے بارے میں کہانیاں بہت پسند تھیں۔

یہ بیان زیادہ تر ایک تخلیقی اور پروموشنل سیاق و سباق میں دیکھا جا رہا ہے، نہ کہ کسی سائنسی اعلان کے طور پر۔ ہالی ووڈ میں اکثر ایسی شخصیات اپنے پروجیکٹس کے ساتھ جڑے بڑے اور متنازع دعوے کر کے عوامی دلچسپی بڑھاتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید