مسلم لیگ ق امریکہ کے صدر اور کمیونٹی کی معروف شخصیت ذاکر حسین نسیم نے پاکستان دیپالپور میں اپنے فارم ہاؤس میں تاریخی عید ملن منعقد کرکے تاریخ رقم کردی ، ذاکر نسیم کی عید ملن پارٹی میں مسلم لیگ ق کے مرکزی و مقامی رہنماؤں کے علاوہ درجنوں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا آزاد نے خصوصی شرکت کی جبکہ علاقے کے سینکڑوں افراد کے ساتھ پورے پاکستان سے درجنوں سیاست رہنماؤں سیاسی کارکنوں اور تاجر برادری کے چنیدہ افراد اور ذاکر نسیم کے دوستوں نے شرکت کی ، ذاکر نسیم جو نیویارک ٹرائ اسٹیٹ ایریا میں کمیونٹی کے معروف سیاسی سماجی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں ان دنوں پاکستان کے دورے پر گئے ہوئے ہیں





