Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہامریکہ سے تجارت کرکے ہی موجود تعلقات کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،...

ٹرینڈنگ

امریکہ سے تجارت کرکے ہی موجود تعلقات کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، اب امداد کی نہیں تجارت کی دنیا ہے ، واشنگٹن میں سفیر پاکستان کا صحافی تنظیم میں خطاب

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے پاک امریکہ تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں مگر اب امریکہ دنیا میں امداد تقسیم نہیں کرتا ، امریکہ سے تجارتی تعلقات قائم کرکے ہی ہم فائدہ حاصل کرسکتے ہیں، سفیر جو واشنگٹن میں امریکن پاکستانی جرنلسٹ ایسوسی ایشن PAPA کی تقریب ایوارڈ میں خطاب کررہے تھے جہاں ممتاز صحافی خلیل بگھیو کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ، نے مذید کہا ہے موجود دنیا بھی امداد کی نہیں تجارت کی دنیا ہے ، اگر ہم نے امریکہ سے تجارت کی بجائے امداد کی توقع کی تو یہ تعلقات عارضی ثابت ہونگے، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان شیخ نے کہا ہے بھارت اور چین نے پہلے بڑی سرمایہ کاری کی بجائے چھوٹی سرمایہ کاری پر توجہ دی اور ان ملکوں کے اوورسیز شہریوں نے اس سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، ہماری بھی کوشش ہے پاکستان کا ڈائسپورا پاکستان میں سرمایہ کاری کرے ، اگر ہم اس مقصد میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوسکے گی ، سفیر پاکستان نے کہا پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان ایک بڑے پل کا کردار ادا کیا ہے جسے پوری دنیا احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، رضوان شیخ کا کہنا تھا وہ سمجھتے ہیں موجود امریکہ تعلقات میں امریکن پاکستانی بڑے تجارتی مواقع تلاش کرنے اور انہیں تعبیر دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، پاپا کی تقریب میں ممتاز پاکستانیوں جن میں فوزیہ قصوری ساجد تارڑ اور صحافیوں سمیت سینکٹروں افراد نے شرکت کی

مزید پڑھیں