بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی شروع کردیا تاکہ کسی ممکنہ دہشت گرد یا سہولت کار کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کیا جاسکے۔
حکام کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گی۔


