Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںآبنائے ہرمز کے معاہدے پر غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل...

ٹرینڈنگ

آبنائے ہرمز کے معاہدے پر غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

آبنائے ہرمز کے معاہدے پر غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

ہوسٹن: ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے مجوزہ معاہدے پر غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
رائٹرز کے مطابق جمعہ کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں 93 سینٹ، یعنی 1.14 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 83.42 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 96 سینٹ، یعنی 1.24 فیصد اضافے کے بعد 78.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے لیے ایک مخصوص گزرگاہ طے کرنے پر اتفاق کے قریب پہنچ چکے ہیں، تاہم اس معاہدے کی تفصیلات اور اس پر عمل درآمد کے طریقۂ کار کے حوالے سے اب بھی کئی سوالات موجود ہیں۔
آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے۔ جنگ شروع ہونے سے پہلے دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کا خام تیل اور مائع قدرتی گیس اسی راستے سے گزرتی تھی۔ اس لیے آبنائے میں طویل رکاوٹ عالمی توانائی کی قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔
ایران بحری جہازوں سے ان کے مال کی قیمت کا 5 سے 7 فیصد تک محصول لینے کا مطالبہ کر رہا ہے، جبکہ عمان تقریباً 3 فیصد فیس پر بات کر رہا ہے۔ امریکا کسی قسم کی فیس عائد کرنے کے حق میں نہیں۔ صنعت سے وابستہ ذرائع کے مطابق امریکی پابندیوں اور بیمہ سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے مجوزہ انتظام کو عملی شکل دینا آسان نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں پر پابندی سے متعلق قانون پر غور کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتیں 3 ڈالر سے زیادہ بڑھ گئی تھیں۔ تاہم رواں ہفتے مجموعی طور پر برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتوں میں 9 فیصد سے زیادہ کمی کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، عالمی تیل منڈی میں اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں