Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانخضدار اور قلات میں رات کے اوقات میں پابندیاں، دکانداروں کو شام...

ٹرینڈنگ

خضدار اور قلات میں رات کے اوقات میں پابندیاں، دکانداروں کو شام 6 بجے کاروبار بند کرنے کی ہدایت

خضدار اور قلات میں رات کے اوقات میں پابندیاں، دکانداروں کو شام 6 بجے کاروبار بند کرنے کی ہدایت

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع خضدار اور قلات میں سکیورٹی خدشات کے باعث رات کے اوقات میں کاروباری سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تاجروں اور کاروباری برادری کو شام کے وقت دکانیں بند کرنے جبکہ شہریوں کو رات کے اوقات میں گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قلات میں تاجروں کو شام 6 بجے دکانیں بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ رات 10 بجے سے صبح 7 بجے تک گھروں میں رہیں۔ اس کے علاوہ قلات کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
سیاسی اور کاروباری رہنماؤں نے ان اقدامات کو عملی طور پر رات کے کرفیو کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عام شہریوں اور کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تاہم بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے واضح کیا ہے کہ صوبے کے کسی شہر میں باضابطہ کرفیو نافذ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ سرکاری حکام کے مطابق یہ اقدامات سکیورٹی خدشات کے پیش نظر احتیاطی رات کی پابندیوں کے طور پر کیے گئے ہیں۔
قلات میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ قاسم لہڑی کے مطابق تاجروں کو شام 6 بجے کاروبار بند کرنے جبکہ شہریوں کو رات 10 بجے سے صبح 7 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما قادر بخش مینگل نے بتایا کہ قلات کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ اقدامات کا مقصد سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہریوں اور کاروباری مراکز کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہے

مزید پڑھیں