Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبریکنگ نیوزپی آئی اے کے نئے بورڈ کا ملازمین کے لیے ایک ماہ...

ٹرینڈنگ

پی آئی اے کے نئے بورڈ کا ملازمین کے لیے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان

پی آئی اے کے نئے بورڈ کا ملازمین کے لیے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان

راولپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کے لیے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر کارکردگی بونس منظور کرلیا ہے۔
یہ فیصلہ جمعے کو ہونے والے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے 102ویں بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جو نجی انتظامیہ کو منتقلی کے بعد نئے بورڈ کا پہلا اجلاس بھی تھا۔ 
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق بونس کا فیصلہ نئی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی حوصلہ افزائی اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کو ترجیح دینے کی عکاسی کرتا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی محنت اور خدمات کو تسلیم کرنا ادارے کی بحالی اور ترقی کی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ملازمین کی حوصلہ افزائی سے آئندہ مرحلے میں پروازوں کے نئے راستوں کی بحالی، آپریشنز میں بہتری اور مسافروں کو بہتر خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین ادارے کی بحالی کی بنیاد ہیں اور ملازمین کی فلاح و بہبود اور حوصلہ افزائی کو ترجیح دے کر ادارے کو بہتر کارکردگی اور تجارتی بنیادوں پر مضبوط بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نئی انتظامیہ کی جانب سے بونس کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی آئی اے نجی انتظامیہ کی جانب منتقلی کے بعد ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے، نئی پروازیں بحال کرنے اور مالی طور پر مضبوط بنانے کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے

مزید پڑھیں