Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتبھارت جلد انتہا پسندی میں دنیا بھر کے انتہاپسند دھشتگردوں کو شکست...

ٹرینڈنگ

بھارت جلد انتہا پسندی میں دنیا بھر کے انتہاپسند دھشتگردوں کو شکست دیدے گا ، تاج محل میں پوجا کی کوشش

بھارت جلد انتہا پسندی میں دنیا بھر کے انتہاپسند دھشتگردوں کو شکست دیدے گا ، تاج محل میں پوجا کی کوشش

محبت کی لازوال علامت تاج محل میں ہندوتوا گروپ کے چند ارکان نے تاج محل میں زبردستی داخل ہو کر پوجا کرنے کی کوشش کی، ان کا دعویٰ تھا کہ تاج محل دراصل ایک قدیم شیو مندر تھا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں روک دیا اور صورتِ حال کو قابو میں رکھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو مہاسبھا کے ضلعی صدر میرا راٹھور کی قیادت میں تنظیم کے کارکن اور خواتین کانوڑ یاتری پیر کی صبح سات بجے پوجا کیلئے تاج محل پہنچے تھے۔

پولیس نے انہیں تاج محل کے مغربی دروازے پر ہی روک لیا، جس پر کارکنوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

خیال رہے کہ تاج محل ایک محفوظ تاریخی یادگار ہے، جہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی پر پابندی عائد ہے، اسی وجہ سے پولیس نے ہندوتوا کے کارکنوں کو یادگار کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔

مزید پڑھیں