Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبریکنگ نیوزآبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران۔امریکہ معاہدے کے اشارے، تیل سستا، اسٹاک...

ٹرینڈنگ

آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران۔امریکہ معاہدے کے اشارے، تیل سستا، اسٹاک مارکیٹیں بلند، عالمی منڈیوں میں خوش بینی کی لہر

آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران۔امریکہ معاہدے کے اشارے، تیل سستا، اسٹاک مارکیٹیں بلند، عالمی منڈیوں میں خوش بینی کی لہر

تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق خلیجی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاہدے کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے، جبکہ ایران اور امریکہ کے درمیان وسیع تر مفاہمت کی جانب بھی پیش رفت ہو رہی ہے اور بعض ذرائع کے مطابق اس کا باضابطہ اعلان کل ہو سکتا ہے۔ تاہم ان اطلاعات کی ابھی سرکاری سطح پر مکمل توثیق نہیں ہوئی۔

اس پیش رفت کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں نے فوری ردعمل دیا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 فیصد تک کمی دیکھی گئی، کیونکہ سرمایہ کاروں کو خدشہ کم ہوا کہ عالمی تیل کی رسد معمول پر آ سکتی ہے۔ دوسری جانب محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے سرکاری بانڈز کی طلب میں اضافہ ہوا، جبکہ امریکہ اور خلیجی ممالک سمیت کئی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز واقعی دوبارہ مکمل طور پر کھل جاتی ہے اور ایران۔امریکہ مذاکرات کسی باقاعدہ معاہدے تک پہنچ جاتے ہیں تو یہ صرف مشرقِ وسطیٰ ہی نہیں بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے تیل کی فراہمی بہتر ہونے، مہنگائی کے دباؤ میں کمی آنے اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں اعتماد بحال ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ تاہم حتمی صورتحال کا انحصار دونوں ممالک کی سرکاری منظوری اور آئندہ چند گھنٹوں میں ہونے والے اعلانات پر ہوگا۔

مزید پڑھیں