Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانمیڈیا بھی قیدی ہے، علیمہ خان ، کشمیر میں خونریزی درجنوں اموات...

ٹرینڈنگ

میڈیا بھی قیدی ہے، علیمہ خان ، کشمیر میں خونریزی درجنوں اموات کی اطلاعات ، انتخابی ماڈل بھارتی کشمیر سے برآمد کیا گیا تھا

عمران خان کی بہن حلیمہ خان نے کہا ہے صرف عمران خان کی پارٹی پر ظلم نہیں ہورہا سب پر ہورہا ہے ،میڈیا پر بھی ہورہا ہے ،لیکن میڈیا والے بولتے نہیں ان شاء اللہ ان کے لیے بھی ہم بولیں گے ان کی جگہ ہم آواز اٹھائیں گے
‏کشمیر میں جو ظلم ہورہا وہاں معصوم شہریوں کا قتل عام کیا جارہا کسی میڈیا چینل نے دکھایا؟ اگر ہم میڈیا میں ہوتے تو ہمارا ضمیر اس ظلم پر خاموش نہ رہتا ہم احتجاجاً ہڑتال کردیتے کام چھوڑ دیتے، علیمہ خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے
‏اس ظلم پر آواز اٹھائیں اپنے میڈیا مالکان کو بتائیں کہ ہم غیرت رکھنے والے باضمیر پاکستانی ہیں، واضع رہے علیمہ خان کشمیر جہاں راولاکوٹ کے اطراف نے لانگ مارچ کے لیے نکلنے والے ہزاروں افراد پر پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے اندھادھند فائرنگ کرکے درجنوں افراد کو ہلاک اور سینکڑوں کو زخمی کردیا ہے تاکہ مظفر آباد کی جانب بڑھنے والے لانگ مارچ کو روکا جاسکے جو کشمیری عوام کی نمائندہ جماعت کشمیر ایکشن کمیٹی کے اعلان پر دو روز پہلے سے جاری دھرنے کے شرکا نے پر مشتمل تھا اور مظفر آباد جانا چاہتا تھا ، کشمیر سے ملنے والی بعض اطلاعات میں دعویٰ کیا جارہا ہے لانگ مارچ پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے اکتالیس افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دو سو سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں جن میں تیس سے زائد افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائ جاتی ہے ، ادھر میرپور کوٹلی اور بھمبھر سے آنے والی متعدد اطلاعات میں دعویٰ کیا ہے گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں عوام کی اکثریت گھروں سے باہر نہیں نکلی، پہلے مرحلے میں تیرہ نشستوں پر ہونے والے مذکوہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو نو اور پیپلز پارٹی کو چار نشستوں پر کامیابی کی اطلاعات ہیں جبکہ علاقے کے لوگوں کو دعویٰ ہے عام انتخابات ایسے ہی ڈھونگ تھے جیسے بھارتی زیر انتظام کشمیر میں انتخابات عوامی شرکت کے بغیر منعقد کرکے مرضی کا نتیجہ حاصل کرلیا جاتا ہے ، میرپور سے ایک صحافتی ذریعے کا دعویٰ ہے کل کے انتخابات میں علاقے کے دس فیصد سے بھی کم عوام نے شرکت کی ، اس ذریعے نے دعویٰ کیا عوامی غصہ اسقدر زیادہ ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار انتخابی مہم کے لیے گھروں سے ہی نہیں نکلے

نوٹ
میڈیا بھی قیدی ہے، علیمہ خان ، کشمیر میں خونریزی درجنوں اموات کی اطلاعات ، انتخابی ماڈل بھارتی کشمیر سے برآمد کیا گیا تھا

مزید پڑھیں