Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانزیب بنگش نے تصدیق کر دی،’’پاکستان آئیڈل‘‘ دوسرے سیزن کی تکمیل کے...

ٹرینڈنگ

زیب بنگش نے تصدیق کر دی،’’پاکستان آئیڈل‘‘ دوسرے سیزن کی تکمیل کے لیے دوبارہ نشر ہوگا

زیب بنگش نے تصدیق کر دی، ’’

پاکستان آئیڈل‘‘ دوسرے سیزن کی تکمیل کے لیے دوبارہ نشر ہوگا

کراچی: معروف گلوکارہ اور پاکستان آئیڈل کی جج Zeb Bangash نے تصدیق کی ہے کہ پروگرام کا دوسرا سیزن دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے تاکہ ادھورا رہ جانے والا مقابلہ مکمل کیا جا سکے۔
زیب بنگش نے بتایا کہ پروگرام کی عارضی بندش کے دوران شائقین اور مقابلے میں شریک گلوکاروں کی جانب سے مسلسل واپسی کے بارے میں سوالات کیے جا رہے تھے، تاہم اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوسرا سیزن مکمل کیا جائے گا اور مقابلہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سیزن کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ تمام شرکا صرف پاکستانی گیت پیش کر رہے ہیں، جس کا مقصد ملکی موسیقی کے بھرپور ورثے کو اجاگر کرنا اور نئی آوازوں کو قومی موسیقی سے جوڑنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان آئیڈل تقریباً ایک دہائی کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا تھا، تاہم نشریات دورانِ سیزن عارضی طور پر روک دی گئی تھیں۔ اب پروگرام کی واپسی سے مقابلے میں شامل امیدواروں اور ناظرین کی توقعات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں