Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستاندریائے سندھ طاس معاہدہ ناکام نہیں ہونا چاہیے، عالمی برادری معاہدے پر...

ٹرینڈنگ

دریائے سندھ طاس معاہدہ ناکام نہیں ہونا چاہیے، عالمی برادری معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنائے: ماہرین

دریائے سندھ طاس معاہدہ ناکام نہیں ہونا چاہیے

، عالمی برادری معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنائے: ماہرین

اسلام آباد: بین الاقوامی امور کی ماہر اور سابق امریکی پینٹاگون عہدیدار لوری اے واٹکنز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دریائے سندھ طاس معاہدہ صرف پانی کی تقسیم کا معاہدہ نہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ایک اہم بنیاد ہے، اس لیے اسے ناکام ہونے نہیں دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت قائم مستقل انڈس کمیشن کے اجلاس باقاعدگی سے ہونے چاہییں، دریاؤں کے بہاؤ سے متعلق معلومات کا تبادلہ جاری رہنا چاہیے اور تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کے قانونی طریقۂ کار کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق یہی اقدامات دونوں ممالک کے درمیان اعتماد برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
لوری واٹکنز کا کہنا تھا کہ پانی کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، کیونکہ دریائے سندھ کے آبی نظام پر پاکستان کے کروڑوں شہریوں کی زراعت، پینے کے پانی اور روزگار کا انحصار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معاہدوں پر نیک نیتی سے عمل کرنا بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دریائے سندھ طاس معاہدے کی پاسداری، مذاکرات کے تسلسل اور قانونی عمل کی حمایت کرے تاکہ خطے میں آبی تنازعات شدت اختیار نہ کریں اور پانی کے وسائل پر تعاون برقرار رہے۔

مزید پڑھیں