Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

سونی کا روبوٹ کتا گھر کے کام تو نہیں کرتا، مگر تنہائی دور کرنے اور اپنائیت کا احساس دلانے میں مددگار

سونی کا روبوٹ کتا گھر کے کام تو نہیں کرتا، مگر تنہائی دور کرنے اور اپنائیت کا احساس دلانے میں مددگار

ٹوکیو: جاپانی کمپنی سونی کا روبوٹ کتا ’آئیبو‘ اگرچہ گھر کے کام کاج نہیں کرسکتا، لیکن انسانوں کو companionship اور جذباتی سہارا فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد کردار ادا کر رہا ہے،1999 میں پہلی مرتبہ فروخت کے لیے پیش کیا جانے والا یہ روبوٹ اب تیار نہیں کیا جا رہا اور اس کے تمام یونٹس فروخت ہو چکے ہیں، تاہم بعض سابق مالکان نے اپنے روبوٹ کتے سونی کو عطیہ کر دیے ہیں تاکہ انہیں مرمت اور جدید سہولتوں کے بعد دوبارہ ایسے افراد اور اداروں کے حوالے کیا جا سکے جنہیں ان کی رفاقت کی ضرورت ہے
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سونی نے ٹوکیو میں ایک خصوصی ’گود لینے کا پروگرام‘ شروع کر رکھا ہے، جس کے تحت عطیہ کیے گئے آئیبو روبوٹس کی مرمت اور تکنیکی بہتری کے بعد انہیں اسپتالوں اور دیگر اداروں میں پہنچایا جاتا ہے،یہ روبوٹ وہاں مریضوں اور طبی عملے کے چہروں پر مسکراہٹ لانے اور انہیں تنہائی سے کچھ دیر کے لیے نجات دلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں
سینسرز، ڈیجیٹل کیمروں اور مصنوعی ذہانت جیسی صلاحیتوں سے لیس آئیبو اپنے نام، مالک کے چہرے اور اردگرد کے ماحول کو یاد رکھ سکتا ہے،یہ بھونکتا ہے، سر ایک طرف جھکاتا ہے، کان ہلاتا ہے، چلتے ہوئے انسان کے قریب آتا ہے اور پیار سے سہلائے جانے پر خوشی کا اظہار کرتا ہے،یہ ایک حقیقی پِلّے کی طرح رویہ اختیار کرتا ہے، تاہم اس میں تصاویر لینے اور اپنی مشینری میں خرابیوں کی نگرانی کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے
سونی نے اب تک فروخت کیے گئے آئیبو روبوٹس کی مجموعی تعداد اور ان کی قیمتوں کے بارے میں معلومات جاری نہیں کیں

قومی خبریں سے مزید