Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ترکی نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کرلی، حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا

ترکی نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کرلی، حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ توثیق کردی ہے، جس کے بعد ترکی کی جانب سے معاہدے کی منظوری کا عمل مکمل ہوگیا،ترک پارلیمنٹ اس معاہدے کی منظوری رواں ماہ 5 نومبر کو دے چکی تھی، جبکہ جمعہ کو سرکاری گزٹ میں صدارتی منظوری کی اشاعت کے ساتھ توثیق کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہوگیا
پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے اگست میں مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے،یہ پیش رفت ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جنگ اور خطے میں شدید کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی تھی،معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا
تینوں ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام جمعہ اور ہفتہ کو اسلام آباد میں اجلاس بھی کر رہے ہیں، جس میں دفاعی تعاون، معاہدے پر عمل درآمد اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے
ترک پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد انقرہ کے لیے سعودی عرب کو دفاعی معاونت فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے، خصوصاً یمن کے ایران حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کے تناظر میں۔ گزشتہ ماہ حکمران جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے بتایا تھا کہ ترکی معاہدے کے تحت سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں ایک الگ قرارداد بھی پیش کرے گا
ترکی نیٹو کا دوسرا بڑا فوجی طاقت رکھنے والا ملک ہے، جبکہ سعودی عرب اسلامی دنیا کے مقدس ترین مقامات کا میزبان اور دنیا کے بڑے تیل برآمد کنندگان میں شامل ہے،پاکستان واحد ایٹمی ہتھیار رکھنے والا مسلم ملک ہے،تینوں ممالک کے درمیان یہ دفاعی معاہدہ مسلم دنیا میں مشترکہ دفاع اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

قومی خبریں سے مزید