Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ نے ملازمین سے معافی مانگ لی، تھراپی لینے کا بھی انکشاف

این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ نے ملازمین سے معافی مانگ لی، تھراپی لینے کا بھی انکشاف

سانتا کلارا : این ویڈیا کے شریک بانی اور دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر ہونے والے جینسن ہوانگ نے منگل کو کمپنی کے ملازمین کے ایک اجلاس میں معافی مانگی اور بتایا کہ وہ تھراپی لے رہے ہیں
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا میں کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اس اجلاس سے واقف افراد نے بتایا کہ ہوانگ نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا،ان کے مطابق امریکی انتظامیہ نے کمپنی کو قومی سلامتی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات تک فوری رسائی فراہم کی، جس کی مدد سے بورڈ نے یہ طے کیا کہ ہوانگ کی دوبارہ تقرری سے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کم ہیں
رپورٹ کے مطابق ہوانگ نے دو غیر ازدواجی تعلقات کے انکشافات کے بعد چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا،ان میں سے ایک تعلق کمپنی کی ایک ملازمہ جبکہ دوسرا این ویڈیا کے ایک صارف ادارے کی ایگزیکٹو ایلس ہوانگ کے ساتھ بتایا گیا، جن پر امریکی حکام کو شبہ تھا کہ وہ چین کی انٹیلی جنس سے وابستہ ہیں
استعفے کے 11 روز بعد پیر کو ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ این ویڈیا کو درست انداز میں چلانے کی صلاحیت صرف ہوانگ کے پاس ہے،ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ان کی بحالی کے اعلان پر اسٹاک مارکیٹ کا مثبت ردعمل اس فیصلے کے درست ہونے کا ثبوت ہے

قومی خبریں سے مزید