چین کا شین ژو 24 خلائی مشن، دو چینی اور ایک پاکستانی خلا باز کو لے کر روانہ، پاکستان کا پہلا غیر ملکی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پہنچنے کی تیاری میں
بیجنگ: چین نے بدھ کے روز شین ژو 24 (Shenzhou 24) خلائی جہاز تین خلا بازوں کے ساتھ روانہ کر دیا، جن میں دو چینی اور ایک پاکستانی خلا باز شامل ہیں،یہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ میں پہلی بار کسی غیر ملکی خلا باز کی مشترکہ پرواز ہے
چالیس سالہ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی، اکیاون سالہ چینی خلا باز تانگ ہونگ بو،انتالیس سالہ اور وو یی، کے ہمراہ شمال مغربی چین کے جیوکوان خلائی مرکز سے روانہ ہوئے،راکٹ سے کامیاب علیحدگی کے بعد خلائی جہاز اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا
اس مشن کے ذریعے پاکستان پہلی مرتبہ اپنا خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن بھیج رہا ہے، جسے دونوں ممالک کے خلائی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے
روانگی سے چند گھنٹے قبل خلائی مرکز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اپنے موبائل فونز سے اس تاریخی لمحے کو محفوظ کیا
پاکستان میں بھی خلائی جہاز کی روانگی پر جشن منایا گیا،ٹیلی ویژن پر براہ راست مناظر دیکھنے والے شہریوں نے نعرے لگائے، جن میں ’’اللہ اکبر‘‘ اور ’’پاک چین دوستی زندہ باد‘‘ شامل تھے،مختلف شہروں میں خاندانوں اور ریستورانوں میں لوگوں نے اجتماعی طور پر اس تاریخی پرواز کا مشاہدہ کیا اور پاکستان کے خلائی پروگرام کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا
پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کی یہ نئی پیش رفت مستقبل میں مشترکہ سائنسی تحقیق، خلائی ٹیکنالوجی اور انسانی خلائی مشنوں کے لیے اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے






