امریکا میں 20 ماہ کی قانونی جنگ کے بعد کلمار ابریگو گارسیا رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے پر رضامند، اسپین روانگی متوقع
واشنگٹن:امریکی حکام نے سلواڈور کے شہری کلمار ابریگو گارسیا کو امریکہ سے رضاکارانہ طور پر جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی ملک بدری کے معاملے پر جاری تقریباً 20 ماہ کی قانونی جنگ اختتام پذیر ہونے جا رہی ہے
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، کلمار ابریگو گارسیا کی رضاکارانہ روانگی کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے،دو باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ منگل کی شام ہی امریکہ چھوڑ سکتے ہیں
کلمار ابریگو گارسیا، جن کی عمر 31 سال ہے، گزشتہ سال غلطی سے غیر قانونی طور پر سلواڈور deport کر دیے گئے تھے، جہاں انہیں ایک بدنام زمانہ گینگ جیل میں بھیج دیا گیا،بعد ازاں امریکی عدالتوں کے احکامات کے نتیجے میں انہیں واپس امریکہ لایا گیا، تاہم ان کے خلاف ریاست ٹینیسی میں الگ فوجداری مقدمات بھی قائم کیے گئے
ان کی واپسی کے بعد امریکی حکام کئی ماہ تک انہیں افریقی ممالک میں deport کرنے پر اصرار کرتے رہے، جبکہ ان کے وکلا کا مؤقف تھا کہ انہیں افریقہ بھیجنے کی کوشش دراصل ان کے خلاف انتقامی کارروائی ہے، کیونکہ انہوں نے اپنی غیر قانونی ملک بدری کو عدالتوں میں کامیابی سے چیلنج کیا تھا
کلمار ابریگو گارسیا کا کیس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت ملک بدری پالیسی اور تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کی ایک نمایاں مثال بن گیا تھا،رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑنے کے معاہدے کے بعد اب وہ کسی دوسرے ملک روانہ ہو کر مزید ملک بدری اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کی کوشش کریں گے
ابریگو گارسیا 2011 میں 16 سال کی عمر میں سلواڈور میں گینگ تشدد اور اپنے خاندان کو لاحق خطرات سے بچنے کے لیے امریکہ آیا تھا،وہ میری لینڈ میں آباد ہوا، امریکی شہری خاتون سے شادی کی اور تین بچوں کی پرورش کر رہا تھا،وہ تعمیراتی شعبے میں کام کرتا تھا اور شیٹ میٹل کا ہنر سیکھ رہا تھا،2019 میں اس پر ایم ایس 13 گینگ سے تعلق کا الزام لگایا گیا، تاہم اس نے اس الزام کی تردید کی اور اس پر امریکہ میں کوئی باقاعدہ جرم ثابت نہیں ہوا،عدالت نے اسے سلواڈور واپس بھیجنے سے تحفظ دیا تھا، اسی عدالتی حکم کے باوجود 2025 میں اسے غلطی سے ملک بدر کر دیا گیا، جس کے بعد اس کا کیس قومی سطح پر سیاسی اور قانونی تنازعہ بن گیا
وجہ یہ تھی کہ کلمار ابریگو گارسیا 2011 میں 16 سال کی عمر میں امریکہ غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا، اس لیے وہ قانونی طور پر مستقل رہائش کا اہل نہیں تھا،2019 میں اس نے امریکی شہری خاتون سے شادی کی، لیکن شادی کے باوجود اس کا امیگریشن اسٹیٹس خودکار طور پر تبدیل نہیں ہوا،
اس نے 2019 میں پناہ کی درخواست دی، مگر ایک سال کی قانونی مدت گزر جانے کے باعث جج نے درخواست مسترد کر دی،تاہم، جج نے یہ تسلیم کیا کہ سلواڈور واپس بھیجے جانے پر اسے گینگ تشدد کا خطرہ تھا، اس لیے اسے وہاں deport کرنے سے تحفظ دیا گیا، لیکن امریکہ میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) نہیں ملا






