Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

امریکی کانگریس مین جمی گومیز جنسی ہراسانی کے الزامات پر اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ کے بعد مستعفی

امریکی کانگریس مین جمی گومیز جنسی ہراسانی کے الزامات پر اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ کے بعد مستعفی

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک رکن کانگریس جمی گومیز نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے،امریکی ایوان نمائندگان کی اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ گومیز نے ناپسندیدہ جنسی پیش قدمی کرکے ایوان کے قواعد کی خلاف ورزی کی
رپورٹ میں ان کے اقدامات کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے ایک شخص کی جانب ناپسندیدہ جنسی پیش قدمی کی، جس کے نتیجے میں کانگریس کے اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی ہوئی
رپورٹس کے مطابق، گومیز نے کمیٹی کی رپورٹ کے نتائج سے اختلاف کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ذاتی معاملات میں ہونے والی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،ان کی رکنیت یکم دسمبر سے ختم ہوگی،وہ نومبر کے انتخابات میں بھی اپنی نشست کھو چکے تھے اور جنوری میں کانگریس چھوڑنے والے تھے، تاہم اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ کے بعد انہوں نے قبل از وقت استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا
اخلاقیات کمیٹی نے ان کے خلاف کسی مخصوص سزا کی سفارش نہیں کی، تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کے بعض اقدامات ممکنہ طور پر جنسی بدسلوکی کے جرم کے زمرے میں آ سکتے ہیں

قومی خبریں سے مزید