وزیر اعظم شہباز شریف کا وفاقی وزراء کی حالیہ بیان بازی کا نوٹس، میں نے رات دن کی محنت شاقہ سے ملکی معشیت کہاں سے کہاں پہنچا دی اور تم لوگ لڑنے میں مصروف ہو ، وزیراعظم کا نوٹس میں جذباتی خطاب
اسلام آباد پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے، حکومت معاشی استحکام سے پائیدار معاشی ترقی کی جانب سفر تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے
انہوں نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ! پاکستان کو بین الاقوامی اور سفارتی محاذ پر بھی متعدد اہم اور تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، وفاقی حکومت نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دیا ہے، اور آج ملک میں جو امن و سکون کے ساتھ ہر طبقہ بلا امتیاز ایک دوسرے میں شیر و شکر ہے وہ وزیراعظم اور انکے خاندان کی اسی سیاست کا نتیجہ ہے
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی کابینہ کے تمام وزراء ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی سے گریز کریں اور باہمی معاملات افہام و تفہیم اور اتفاقِ رائے سے آگے بڑھائیں، یاد رہے ملک کے Minister For everything محسن نقوی نئے صوبوں کی تحریک چلا رہے ہیں اور دعویٰ کررہے ہیں کوئ مانے نہ مانے صوبے بن کے رہیں گے اور انکا کہنا ہے ملک میں مذید صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم کروایا جاسکتا ہے اور ریفرنڈم کے تناظر میں ملک کی وفاقی حکومت کی کابینہ کی اکثریت نہ صرف مخالفت کررہی ہے بلکہ اپنی نجی محفلوں میں اسکا دعویٰ ہے محسن نقوی صوبے ہی نہیں موجود جغرافیے میں نئے ملک بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
وزیراعظم نے اس صورت حال پر نہ صرف پہلی بار لب کشائ کی ہے بلکہ بتایا جارہا ہے وزیراعظم شہباز شریف اپنے وزراہ پر برس پڑے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وزراء کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے ملک میں منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور تعمیر و ترقی کی روایتی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء اچھا کام کر رہے ہیں، انکی وزارتوں میں تاریخی تعمیری کام ہوئے ہیں جس سے عوامی سطح پر اطمنان کا اظہار کیا جارہا ہے ، ایسے میں وزراہ کو چاہئیے اپنی تمام تر توجہ ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی پر مرکوز رکھیں ، ورنہ عوام میں تاثر جائے گا حکومت کے نمائندے عوامی سطح پر موجود تاریخی بھای چارے ، افہام و تفہیم جو میاں خاندان کی برسوں کی کوششوں کے نتیجے میں قائم ہوا ہے کوختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے
انہوں نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو بھی ایسی بیان بازی سے گریز اور مثبت بات چیت کو فروغ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے،
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہم سب کا فرض ہے






