Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

وائٹ ہاؤس نے حکومتی اداروں کی فنڈنگ جاری رکھنے کے لیے کانگریس سے اضافی اربوں ڈالر طلب کر لیے

وائٹ ہاؤس نے حکومتی اداروں کی فنڈنگ جاری رکھنے کے لیے کانگریس سے اضافی اربوں ڈالر طلب کر لیے
وائٹ ہاؤس نے کانگریس سے ایک عارضی اخراجات بل میں اربوں ڈالر کی اضافی فنڈنگ شامل کرنے کی درخواست کی ہے، تاکہ حکومتی اداروں کے اخراجات جاری رہ سکیں۔ قانون ساز آئندہ ماہ اس بل پر غور کرنے والے ہیں
وائٹ ہاؤس کی جانب سے پیر کو کانگریس کو بھیجی گئی 12 صفحات پر مشتمل درخواست میں موجودہ بجٹ کی بعض شرائط سے استثنیٰ اور اضافی فنڈنگ کی تجاویز شامل ہیں، جن کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم پالیسیوں کو آگے بڑھانا ہے، خواہ کانگریس پورے مالی سال کے لیے اخراجات کے بلوں پر اتفاق نہ کر سکے
درخواست میں ٹرمپ کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم (Golden Dome) کے لیے سالانہ بنیاد پر 5 ارب ڈالر کی فنڈنگ شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اضافی رقم نہ ملنے کی صورت میں اس منصوبے کی پیداوار جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا، جس کا ابتدائی کام ون بگ بیوٹی فل بل (One Big Beautiful Bill) کے تحت فراہم کردہ فنڈنگ سے شروع کیا گیا تھا
انتظامیہ نے امریکی بحریہ کے آبدوز پروگراموں کے لیے بھی سالانہ بنیاد پر تقریباً 21.3 ارب ڈالر اضافی فنڈنگ طلب کی ہے، جبکہ ٹرمپ کلاس کے نئے جنگی بحری جہاز کی تعمیر کے لیے ابتدائی مراحل میں ضروری سامان اور خام مال خریدنے کی اجازت بھی مانگی ہے
کانگریس کے ارکان کو آئندہ ہفتے واشنگٹن واپس پہنچنے پر 11 دسمبر کی ڈیڈ لائن کا سامنا ہوگا، جس تک حکومتی اداروں کی فنڈنگ جاری رکھنے کے لیے قانون سازی کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے

قومی خبریں سے مزید