این ویڈیا (NVIDIA) کے بانی اور چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ (Jensen Huang) کی کمپنی میں ڈرامائی واپسی ہو گئی ہے،چند روز قبل ذاتی معاملات اور کمپنی کے اندر پیدا ہونے والے تنازعات کے باعث عہدے سے الگ ہونے والے جیسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا ہے،ان کی واپسی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت اور امریکی حکومت کی جانب سے حمایت نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ کمپنی کے بورڈ نے بھی اپنا سابقہ فیصلہ تبدیل کر لیا
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہوانگ کی واپسی کے لیے ٹرمپ اور دیگر بااثر شخصیات نے این ویڈیا کے بورڈ پر زور دیا کہ وہ انہیں دوبارہ قیادت سونپے،ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں امریکہ کی عالمی برتری برقرار رکھنے کے لیے جینسن ہوانگ جیسے تجربہ کار اور باصلاحیت رہنما کی کمپنی میں موجودگی انتہائی اہم ہے،ان خدشات کے پیش نظر بھی ان کی واپسی کی حمایت کی گئی کہ ہوانگ کی غیر موجودگی امریکی ٹیکنالوجی صنعت اور مصنوعی ذہانت کی سرمایہ کاری پر منفی اثر ڈال سکتی ہے
بورڈ نے دوبارہ غور کے بعد ہوانگ کو کمپنی کی صدارت اور چیف ایگزیکٹو کا عہدہ واپس دے دیا،ان کی واپسی کے اعلان کے بعد این ویڈیا کے حصص میں نمایاں اضافہ ہوا اور کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں تقریباً ایک ٹریلین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،تاہم اس فیصلے پر بعض حلقوں نے سوالات اٹھائے ہیں کہ آیا ایک بڑے کاروباری ادارے کے سربراہ کی تقرری میں سیاسی مداخلت کمپنی کے بورڈ کی خودمختاری اور آزادانہ فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو رہی
ہوانگ کی واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کے ذاتی معاملات، مبینہ تعلقات اور کمپنی کے اندرونی معاملات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،این ویڈیا کے بورڈ نے ان اطلاعات کی تحقیقات کے لیے آزادانہ کمیٹی تشکیل دی ہے کہ آیا ہوانگ کو کسی غیر ملکی انٹیلی جنس سرگرمی کا ہدف بنایا گیا تھا،کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک ایسی کوئی بنیاد سامنے نہیں آئی جس سے ثابت ہو کہ امریکی قومی سلامتی یا کمپنی کے حساس راز متاثر ہوئے ہیں
دوسری جانب جینسن ہوانگ اور ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کے ممکنہ طلاق اور 81 ارب ڈالر کے مالی تصفیے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ طلاق کی درخواست یا تصفیے کی تصدیق نہیں ہوئی،یہ رقم ہوانگ کی اندازاً 162 ارب ڈالر دولت کا نصف تصور کرتے ہوئے اخذ کی گئی ہے، لیکن قانونی طور پر ان کے تمام اثاثے مشترکہ ازدواجی ملکیت قرار نہیں دیے جا سکتے،کیلیفورنیا کے قوانین کے تحت شادی کے دوران حاصل ہونے والے اثاثوں کی تقسیم ممکن ہے، تاہم قبل از شادی ملکیت، ٹرسٹس، اثاثوں کی نوعیت اور کسی ممکنہ ازدواجی معاہدے کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے،اس لیے 81 ارب ڈالر کا تصفیہ فی الحال محض ایک اندازہ اور قیاس آرائی ہے، کوئی طے شدہ رقم نہیں
جینسن ہوانگ کی واپسی نے نہ صرف این ویڈیا کے مستقبل کے بارے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا ہے بلکہ یہ واقعہ امریکی ٹیکنالوجی صنعت میں سیاسی اثر و رسوخ، کارپوریٹ گورننس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ میں قیادت کی اہمیت کو بھی نمایاں کرتا ہے
ادھِر امریکی اینٹیلجنس نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے جیسن ہو انگ کے جس چینی خاتون سے تعلقات تھے وہ چین کے لیے جاسوسی کرتی ئے ، اور ان دنوں چین میں ہی رہائش پزیر ہے






