اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کا عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ، پاکستان میں سیاسی کشیدگی کم کرنے پر زور
نیویارک: اقوام متحدہ نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مسلسل قید پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے 19 نومبر 2026 کو امریکی ٹی وی چینل CNN کی معروف صحافی کرسٹیئن امان پور کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ عمران خان کی رہائی، ان کے ساتھ مناسب سلوک اور پاکستان میں سیاسی کشیدگی کم کرنے کے خواہاں ہیں
وولکر ترک نے کہا کہ عمران خان کی فوری رہائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد سازی کا ایک اہم اقدام بن سکتی ہے،ان کے مطابق پاکستان میں جاری سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے فریقین کے درمیان اعتماد بحال کرنا ضروری ہے،یہ بیان اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین انسانی حقوق عہدیدار کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے مطالبے کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے
اس سے قبل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے تحت قائم ورکنگ گروپ آن آربیٹری ڈیٹینشن نے 25 مارچ 2024 کو اپنی رائے نمبر 22/2024 میں قرار دیا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری اور بعض مقدمات میں ان کی حراست کی کوئی قانونی بنیاد نہیں تھی اور ان کے خلاف کارروائی بظاہر انہیں سیاسی عمل اور انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے کی گئی،ورکنگ گروپ نے ان کی فوری رہائی اور معاوضے کی ادائیگی کی سفارش بھی کی تھی
اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسداد تشدد نے 2026 میں پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عمران خان سمیت مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر قید کیے گئے افراد کے معاملات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور دوران حراست انہیں مناسب طبی سہولتیں فراہم کی جائیں،کمیٹی نے عمران خان کی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ کی سابقہ رائے کا بھی حوالہ دیا تھا
یوں اقوام متحدہ کے مختلف انسانی حقوق ادارے اور اب انسانی حقوق کے سربراہ بھی عمران خان کی رہائی، ان کے قانونی حقوق اور دوران حراست مناسب سلوک کے معاملے پر اپنی تشویش اور مطالبات سامنے لا چکے ہیں






