Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹرمپ کا اسٹیفن ملر کو 2028 کے صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لانے کا مذاق، جے ڈی وینس اور مارکو روبیو کے ردعمل کی ویڈیو وائرل

ٹرمپ کا اسٹیفن ملر کو 2028 کے صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لانے کا مذاق، جے ڈی وینس اور مارکو روبیو کے ردعمل کی ویڈیو وائرل

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی بریفنگ کے دوران اپنے چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کو 2028 کے صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدوار کے طور پر پیش کرتے ہوئے مذاق کیا، جس کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
ٹرمپ نے اس موقع پر اسٹیفن ملر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں جے ڈی وینس اور مارکو روبیو کے مقابلے میں صدارتی امیدوار کے طور پر آگے بڑھانے کا دلچسپ انداز اختیار کیا،ان کے اس تبصرے کو 2028 کی ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے حوالے سے ممکنہ امیدواروں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے
اسٹیفن ملر صدر ٹرمپ کے قریبی سیاسی ساتھی اور وائٹ ہاؤس میں چیف آف اسٹاف کے اہم عہدے پر حال ہی میں فائز کیے گئے ہیں ، جے ڈی وینس نائب صدر جبکہ مارکو روبیو وزیر خارجہ ہیں،تینوں شخصیات ٹرمپ انتظامیہ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں
بریفنگ کے دوران وینس اور روبیو کے تاثرات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی، جہاں اس لمحے کی ویڈیو تیزی سے پھیلنے لگی،تاہم ٹرمپ کا بیان مذاق کے انداز میں تھا اور اسے اسٹیفن ملر کی باضابطہ صدارتی نامزدگی یا 2028 کی انتخابی دوڑ میں شمولیت کا اعلان نہیں سمجھا جا سکتا

قومی خبریں سے مزید