Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

بلاول بھٹو کے خلاف مبینہ ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر بھرمار،سیاست ہو انتظامیہ ،عدلیہ یا مسجد مدرسہ یا میڈیا “اُنہوں “نے سب کو ننگا محفوظ بنا کر حکمرانی کی ہے ؟

بلاول بھٹو کے خلاف مبینہ ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر بھرمار،سیاست ہو انتظامیہ ،عدلیہ یا مسجد مدرسہ یا میڈیا “اُنہوں “نے سب کو ننگا محفوظ بنا کر حکمرانی کی ہے ؟

پاکستانی سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری کے خلاف مبینہ نازیبا ویڈیوز اور ان کے خاندان سے متعلق مختلف گھناؤنے دعووں نے نئی سیاسی بحث چھیڑ دی ہے،گزشتہ دو روز کے دوران یہ معاملہ اس وقت زیادہ نمایاں ہوا جب بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی تقسیم اور نئے انتظامی صوبوں کے قیام سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ سندھ حکومت اور سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کی کسی تجویز کی حمایت نہیں کریں گے
اس پریس کانفرنس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ آیا سندھ کی سیاسی قیادت کے اس مؤقف کے بعد صوبے میں انتظامی اور سیکیورٹی سرگرمیوں میں اچانک تیزی محض اتفاق ہے یا اس کے پیچھے کوئی سیاسی پیغام بھی موجود ہے
اسی دوران رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے کمشنر کے ساتھ اجلاس اور سندھ میں امن و امان اور انتظامی بدانتظامی کے معاملات پر توجہ دیے جانے کی خبریں سامنے آئیں،سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے ان پیش رفت کو بلاول بھٹو کے حالیہ سیاسی مؤقف کے تناظر میں دیکھتے ہوئے سوال کیا کہ سندھ کے انتظامی مسائل اچانک اس قدر اہم کیسے ہوگئے اور کیا ان سرگرمیوں کا صوبے کی سیاسی خودمختاری سے متعلق بحث سے کوئی تعلق ہے؟
اس کے بعد سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری اور ان کے خاندان کے حوالے سے مبینہ ویڈیوز اور مختلف الزامات پر مشتمل پوسٹس تیزی سے گردش کرنے لگیں،ان پوسٹس میں ایک وسیع تر الزام یہ بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں طاقتور خفیہ اداروں کے پاس سیاست دانوں، مذہبی شخصیات، بیوروکریٹس، ججوں اور دیگر بااثر افراد کی نجی زندگیوں سے متعلق مواد موجود ہوتا ہے، جسے مبینہ طور پر سیاسی دباؤ اور وفاداریاں تبدیل کرانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس تناظر میں ایکس سابق ٹیوٹر پر یہ عبارت تیزی سے مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے اور ٹرینڈ میں تبدیل ہوچکی ہے
“اگلی کس کی آئے گی ، آپ کو کیا لگتا ہے کمپنی کے پاس صرف بلاول کی ویڈیو ہے”؟
کمپنی کے پاس ہر ایک سیاست دان ،ہر مولوی ،ہر مدرسے کے بڑوں کی ،ہر اس بندے کی ویڈیو ہے جس کا ضمیر اچانک کمپنی کی محبت میں جاگتا ہے،کمپنی نے ستر سال میں پاکستان کے کلچر ،روایات ،خاندانی کمزوریوں پر ہی کام کیا ہے،کیونکہ جتنا بھی بڑے سے بڑا افلاطون ہوتا ہے اس کی جب گھر کی عورتوں کو اٹھایا اور ویڈیو بنا کر رکھ لی جاتی ہے تو پھر وہ ہر وہ کام کمپنی کے لیے کرتے ہیں،آپ کا کیا خیال ہے عمران ریاض کی نشے یا بے ہوش کر کے کوئی ویڈیو نہیں بنائی ہوگی ،لازمی بنائی ہو گی ،پاکستان کی کمپنی وہ حمام ہے جہاں سب کی ننگی پورن ویڈیو پر سیاست حکومت اور قبضہ کیا جاتا ہے ،وہ بیوروکریسی ہو جب وہ سی ایس ایس کے بعد اکیڈمیوں میں ٹریننگ کے لیے جاتے ہیں ، ادھر ہی ان کو سیٹ کر لیا جاتا ہے ،باقی جج ،سیاست دان ،وزیراعظم ،چھوٹے جج ،سب کے کالے کرتوت پہلے ہی ریکارڈ ہوتے ہیں اسی حساب سے چھوٹے کو یا واردتیے کو جو حکم مانتا ہے ،بڑا عہدہ مل جاتا ہے ،شہباز شریف کی لاتعداد ناجائز بیگمات سے تعلقات ہوں یا نواز شریف کے فوجی جرنیلوں سے یا مریم کی سعودیہ امارت قطر یوں سے تعللقات سب کمپنی کی پاس ہیں ،ایسے نہیں عہدے مل جاتے ،بدنام زمانہ ایم آئی کی ریحام خان ایسے نہیں ایک دم سے مبینہ طور پر خان کی زندگی میں لائی گئی ،کمپنی کے لوگوں کی شرط تھی وزیراعظم بننا ہے تو شادی کرو ،جہانگر ترین نے وہ تیزایاں چالاکیاں ، دیکھائی کہ منٹوں میں شادی ہو گئی ، پھر وہ ویڈیو بنانتے مخبریاں کرتے زہر دیتے پکڑی گئی تو اسے کتاب لکھنا یاد ا گیا ،ایسے ہی سارے گندے لوگ پاکستان پر قابض ہیں
وائرل ہونے والی اس مندرجہ بالا طویل تحریر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ یہ طریقۂ کار کسی ایک سیاسی شخصیت تک محدود نہیں بلکہ کئی دہائیوں سے ملک کے سیاسی اور انتظامی نظام میں اثرانداز ہونے کا ذریعہ رہا ہے،تحریر میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اہم سرکاری عہدوں پر تقرریوں، سیاسی فیصلوں اور اقتدار کی تشکیل میں بعض شخصیات کی نجی زندگیوں سے متعلق معلومات کو دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک دوسری پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو سے متعلق مبینہ ویڈیو جی ایچ کیو کی لائبریری میں محفوظ ہے اور اسے ماضی میں کسی ناموافق سیاسی صورت حال کے لیے رکھا گیا تھا،اس دعوے کے ساتھ یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا سیاسی شخصیات کے خلاف اس نوعیت کا مواد ضرورت پڑنے پر سامنے لانے کی کوئی منظم حکمت عملی موجود ہے
ان پوسٹس میں عمران ریاض خان، ریحام خان، نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر سیاسی شخصیات کے نام بھی مختلف الزامات اور قیاس آرائیوں کے ساتھ لیے جا رہے ہیں،بعض صارفین کا دعویٰ ہے کہ سیاست دانوں سے لے کر مذہبی رہنماؤں اور اعلیٰ سرکاری افسران تک، کسی کو بھی اس مبینہ دباؤ کے نظام سے الگ نہیں سمجھا جا سکتا
اس پوری بحث کا اہم پہلو یہ ہے کہ پاکستان میں قومی سلامتی، صوبائی خودمختاری، سیاسی اختلاف اور ریاستی اداروں کے کردار کے بارے میں ایک مرتبہ پھر بنیادی سوالات اٹھ رہے ہیں،ناقدین کے نزدیک قومی سلامتی کا تصور صرف سیکیورٹی اجلاسوں، انتظامی کنٹرول اور سیاسی وفاداریوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کا اصل مقصد شہریوں کا تحفظ، معاشی خوشحالی، صوبوں کے حقوق، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا بھی ہے
بلاول بھٹو کے خلاف مبینہ ویڈیوز کی گردش اور سندھ کی تقسیم کے معاملے پر پیدا ہونے والی اس نئی بحث نے سوشل میڈیا پر ایک بڑا سیاسی سوال کھڑا کر دیا ہے،پاکستان میں سیاست کا فیصلہ عوامی مینڈیٹ اور آئینی اصول کریں گے یا طاقتور حلقوں کے مبینہ دباؤ اور نجی زندگیوں سے متعلق مواد کی بنیاد پر سیاسی وفاداریاں طے ہوں گی؟

قومی خبریں سے مزید