Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

امریکہ کے طاقتور ترین ڈیٹا سینٹرز ایک پوری ریاست جتنی بجلی استعمال کر رہے ہیں، فوسل فیول سے فضائی آلودگی میں بھی بھاری اضافہ

امریکہ کے طاقتور ترین ڈیٹا سینٹرز ایک پوری ریاست جتنی بجلی استعمال کر رہے ہیں، فوسل فیول سے فضائی آلودگی میں بھی بھاری اضافہ

واشنگٹن: امریکہ میں مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کے ساتھ بڑے ڈیٹا سینٹرز کی بجلی کی کھپت ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ بنتی جا رہی ہے،جریدے Nature Sustainability میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے ، امریکہ میں قائم تقریباً 400 بڑے ترین ڈیٹا سینٹرز سالانہ اتنی بجلی استعمال کرتے ہیں جتنی کسی پوری امریکی ریاست کے گھر، کاروباری ادارے اور دیگر تنصیبات مجموعی طور پر استعمال کرتے ہیں
تحقیق میں ان بڑے مراکز کی توانائی کی کھپت اور ماحولیاتی اخراج کا جائزہ لیا گیا ہے،ان کی مجموعی بجلی کی ضرورت امریکہ کی فولاد اور ایلومینیم جیسی بڑی صنعتی شعبوں کی سالانہ کھپت کے قریب پہنچ چکی ہے،ہارورڈ کے ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلتھ سے وابستہ ڈیٹا سائنس دان اور تحقیق کے مرکزی مصنف گیانلوکا گوئیدی کے مطابق چند سو عمارتوں کا ایک پوری ریاست کے برابر بجلی استعمال کرنا غیر معمولی صورتحال ہے
تحقیق کے مطابق ان ڈیٹا سینٹرز کو فراہم ہونے والی زیادہ تر بجلی کوئلے اور قدرتی گیس جیسے فوسل فیول جلا کر پیدا کی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں یہ مراکز مجموعی طور پر سالانہ 25 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ فضا میں خارج کرتے ہیں،یہ گیس عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی میں اضافے کا ایک اہم سبب ہے
امریکہ بھر میں بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر اور توسیع اب ایک اہم سیاسی اور ماحولیاتی بحث بن چکی ہے،ان مراکز کو مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور دیگر ڈیجیٹل خدمات کے لیے بنیادی ڈھانچہ سمجھا جاتا ہے، لیکن ان کی بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب، فوسل فیول پر انحصار اور کاربن اخراج نے توانائی کے مستقبل اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں

قومی خبریں سے مزید