Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ڈیموکریٹس نے ہکیم جیفریز کو ایوانِ نمائندگان کا اسپیکر نامزد کر دیا، امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاہ فام رہنما کو یہ منصب ملنے کی راہ ہموار

ڈیموکریٹس نے ہکیم جیفریز کو ایوانِ نمائندگان کا اسپیکر نامزد کر دیا، امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاہ فام رہنما کو یہ منصب ملنے کی راہ ہموار

واشنگٹن:ڈیموکریٹک پارٹی نے بدھ 18 نومبر 2026 کو ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں نیویارک سے تعلق رکھنے والے ہکیم جیفریز کو بھاری اکثریت سے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کے لیے نامزد کر دیا ہے،اس فیصلے کے بعد جیفریز کے امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام اسپیکر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے،وہ 2023 سے ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اقلیتی رہنما کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں
نئے کانگریس کے آئندہ سال حلف اٹھانے کے بعد جیفریز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کے آخری 2 برسوں میں ان کے نمایاں سیاسی مخالفین میں شامل ہوں گے،مڈٹرم انتخابات میں کامیابی کے نتیجے میں ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں، جس سے انہیں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں اور صدارتی اختیارات پر کانگریس کے ذریعے نگرانی اور روک تھام کے وسیع مواقع میسر آئیں گے
تاہم جیفریز کی نامزدگی پارٹی کے اندر مکمل اتفاق رائے کے ساتھ نہیں ہوئی،ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض ترقی پسند ارکان نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ جیفریز کی قیادت پارٹی کے لیے سیاسی طور پر خطرہ بن سکتی ہے، کیونکہ ان کے خیال میں پارٹی کو مڈٹرم انتخابات میں حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد نئی قیادت اور زیادہ تبدیلی کی ضرورت ہے،ان کے برعکس پارٹی کی مرکزی قیادت جیفریز کے تجربے اور پارلیمانی حکمت عملی کو اہمیت دیتی ہے
یہ نامزدگی ڈیموکریٹک ارکان کے بند کمرہ اجلاس میں ہونے والی ووٹنگ کے ذریعے عمل میں آئی،تاہم اسپیکر کے عہدے پر ان کی باضابطہ تقرری کا فیصلہ نئی کانگریس کے اجلاس میں ایوانِ نمائندگان کی ووٹنگ سےہوگا

قومی خبریں سے مزید