Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

جان تھون کی قیادت پر ری پبلکن سینیٹرز کے تحفظات، مڈٹرم انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی قیادت کا انتخاب مؤخر کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن: مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی شکست کے بعد سینیٹ میں پارٹی کی قیادت کے خلاف اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں،وسکونسن کے سینیٹر رون جانسن کی قیادت میں ری پبلکن سینیٹرز کے ایک گروپ نے پارٹی کی قیادت کے انتخاب کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے انتخابی شکست کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے
سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کے موجودہ رہنما جان تھون سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ منگل کو ہونے والے انتخاب میں دوبارہ پارٹی قیادت کے لیے منتخب ہوجائیں گے،تاہم پارٹی کے بعض سینیٹرز کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی انتخابی شکست کے فوری بعد قیادت کا انتخاب کرنے کے بجائے ارکان کو اپنی ناکامیوں اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کا موقع ملنا چاہیے
رون جانسن نے سینیٹ میں ری پبلکن کانفرنس کے چیئرمین اور آرکنساس کے سینیٹر ٹام کاٹن کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ قیادت کا انتخاب اس وقت تک مؤخر کیا جائے جب تک تمام ارکان کو قیادت کے امیدواروں کا مؤقف سننے اور پارٹی کے مستقبل کے بارے میں ان کے منصوبوں کا جائزہ لینے کا موقع نہ مل جائے
اس خط پر جانسن کے علاوہ یوٹاہ کے سینیٹر مائیک لی، شمالی کیرولائنا کے ٹیڈ بڈ، فلوریڈا کے رک اسکاٹ اور لوزیانا کے جان کینیڈی نے بھی دستخط کیے ہیں،اس طرح پانچ سینیٹرز نے باضابطہ طور پر پارٹی کے اندر اجلاس بلا کر قیادت کے انتخاب میں تاخیر کا مطالبہ کیا ہے
جانسن نے اپنے خط میں لکھا کہ گزشتہ منگل کے انتخابات میں پارٹی کو حیران کن شکست ہوئی ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہیں،ان کے مطابق 2028 کے انتخابات میں بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ری پبلکن سینیٹرز سنجیدگی سے اس بات پر غور کریں کہ
کہاں غلطیاں ہوئیں اور انہیں کیسے درست کیا جاسکتا ہے
انہوں نے خبردار کیا کہ قیادت کے امیدواروں کے منصوبوں اور پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی بحث کے بغیر انتخاب کرانا سیاسی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہوگا
پنسلوانیا کے ری پبلکن سینیٹر ڈیو میک کارمک اور انڈیانا کے سینیٹر جم بینکس نے بھی قیادت کے انتخاب میں تاخیر کی حمایت کی ہے، اگرچہ وہ جانسن کے خط پر دستخط کرنے والوں میں شامل نہیں تھے،میک کارمک نے کہا کہ پارٹی کو پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ انتخابی شکست کی وجوہات کیا تھیں، عوامی مسائل پر اس کی پالیسی کیا ہونی چاہیے اور مستقبل میں کس طرح تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں
انتخابات کے نتیجے میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں کم از کم 54 نشستیں حاصل کرکے اکثریت اپنے نام کرلی ہے، جبکہ الاسکا اور مسیسیپی کی نشستوں کے نتائج حتمی ہونے کے بعد یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے،ری پبلکن پارٹی کم از کم سات نشستیں کھو چکی ہے اور اب اسے سینیٹ میں اقلیتی جماعت کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا
دوسری جانب جان تھون نے پیر کو کہا کہ ری پبلکن سینیٹرز کے اجلاس میں پارٹی کے مستقبل اور انتخابی نتائج پر تفصیلی گفتگو ہوگی،انہوں نے واضح کیا کہ قیادت کے انتخاب کے بارے میں حتمی فیصلہ ری پبلکن سینیٹرز خود کریں گے
جانسن نے اپنے خط میں لکھا کہ گزشتہ منگل کے انتخابات میں پارٹی کو حیران کن شکست ہوئی ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہیں۔ ان کے مطابق 2028 کے انتخابات میں بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ری پبلکن سینیٹرز سنجیدگی سے اس بات پر غور کریں کہ کہاں غلطیاں ہوئیں اور انہیں کیسے درست کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ قیادت کے امیدواروں کے منصوبوں اور پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی بحث کے بغیر انتخاب کرانا سیاسی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہوگا۔
پنسلوانیا کے ری پبلکن سینیٹر ڈیو میک کارمک اور انڈیانا کے سینیٹر جم بینکس نے بھی قیادت کے انتخاب میں تاخیر کی حمایت کی ہے، اگرچہ وہ جانسن کے خط پر دستخط کرنے والوں میں شامل نہیں تھے۔ میک کارمک نے کہا کہ پارٹی کو پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ انتخابی شکست کی وجوہات کیا تھیں، عوامی مسائل پر اس کی پالیسی کیا ہونی چاہیے اور مستقبل میں کس طرح تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں
صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی انتخابی شکست کے بعد جان تھون کی قیادت اور سینیٹ میں ری پبلکن حکمت عملی پر تنقید کرچکے ہیں،ٹرمپ نے کہا تھا کہ بعض اہم قانون سازی کے معاملات سینیٹ سے منظور نہ ہونے کے باعث پارٹی کو انتخابی نقصان اٹھانا پڑا
سیاسی مبصرین کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے اندر یہ اختلاف محض قیادت کے انتخاب تک محدود نہیں بلکہ اس بات پر بھی بحث جاری ہے کہ آئندہ کانگریس میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کا مقابلہ کس حکمت عملی سے کیا جائے اور 2028 کے انتخابات سے پہلے پارٹی اپنی سیاسی سمت کیسے متعین کرے

قومی خبریں سے مزید