Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ایران جنگ اور انتخابی شکست کا ملبہ پیٹ ہیگسیتھ پر، مواخذے کی تیاری، ڈیموکریٹس ہی نہیں ریپبلکن بھی برطرفی کے حامی

ایران جنگ اور انتخابی شکست کا ملبہ پیٹ ہیگسیتھ پر، مواخذے کی تیاری، ڈیموکریٹس ہی نہیں ریپبلکن بھی برطرفی کے حامیایران کے ساتھ جنگ اور ری پبلکن پارٹی کی وسط مدتی انتخابات میں تاریخی شکست کے بعد وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو کانگریس میں مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،فاکس نیوز کے مطابق کانگریس کا اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونے پر دونوں جماعتوں کے ارکان کی جانب سے ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کرنے اور اس پر ووٹنگ کرانے کی کوشش کی جا سکتی ہےری پبلکن پارٹی کے اندر بھی ایران جنگ کے حوالے سے شدید ناراضگی پائی جاتی ہے،منگل کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں غیر معمولی کامیابی کے بعد ری پبلکن ارکان اپنی انتخابی شکست کی وجوہات تلاش کر رہے ہیں اور بعض ارکان جنگ کو اس نقصان کی اہم وجہ قرار دے رہے ہیں،فاکس نیوز سے گفتگو کرنے والے ایک ری پبلکن رکن کانگریس نے ہیگسیتھ کی سیاسی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے لیے حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیںKentucky سے ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے کہا ہے کہ اگر پیٹ ہیگسیتھ خود مستعفی نہیں ہوتے تو وہ کانگریس کا اجلاس بحال ہوتے ہی ان کے مواخذے کے لیے قرارداد پیش کریں گے،میسی طویل عرصے سے بیرون ملک امریکی فوجی مداخلت کے ناقد رہے ہیں

قومی خبریں سے مزید