Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کر لیا، سینیٹ میں بھی تاریخی کامیابی

این بی سی نیوز کے ڈیسژن ڈیسک نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی امریکی ایوانِ نمائندگان میں کم از کم 248 نشستیں حاصل کرکے کنٹرول سنبھال لے گی، جبکہ ایوان میں اکثریت کے لیے 218 نشستیں درکار ہیں,ابتدائی اندازوں کے مطابق ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد میں مزید چند نشستوں کا اضافہ بھی ہو سکتا ہے

سینیٹ کے انتخابات میں بھی ڈیموکریٹس نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں, شمالی کیرولائنا میں رائے کوپر نے خالی نشست جیت لی، جبکہ جنوبی کیرولائنا میں اینی اینڈریوز نے ریپبلکن سینیٹر ڈارلین گراہم کو شکست دے دی،جارجیا اور نیو ہیمپشائر میں بھی ڈیموکریٹس کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ ٹیکساس، اوہائیو اور کنساس کے مقابلوں میں بھی ڈیموکریٹک امیدواروں کو برتری حاصل ہے، جبکہ مشیگن میں ابتک کی ووٹ گنتی کے مطابق اپنے حریف پر باآسانی برتری حاصل کرلیں گے
گورنر کے انتخابات میں جارجیا میں ڈیموکریٹ کیشا لانس باٹمز نے کامیابی حاصل کی، جبکہ فلوریڈا میں ریپبلکن رکن کانگریس بائرن ڈونلڈز گورنر منتخب ہوئے ہیں،دونوں اپنی اپنی ریاستوں کے پہلے سیاہ فام گورنر ہوں گے،جارجیا میں ڈیموکریٹس نے ریپبلکنز سے گورنر کی نشست بھی چھین لی ہے
ایگزٹ پولز کے ابتدائی نتائج کے مطابق ووٹرز کی بڑی تعداد حکومتی کارکردگی سے ناخوش ہے،62 فیصد ووٹروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ تین چوتھائی سے زیادہ ووٹرز کانگریس کی کارکردگی سے بھی ناخوش دکھائی دیے۔ تقریباً نصف ووٹروں نے کہا کہ ان کے لیے یہ انتخابات ٹرمپ کی پالیسیوں اور صدارت کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرنے کا موقع ہیں، میڈیا رپورٹس سے اندازہ ہوتا ہے ڈیموکریٹس سینٹ میں باآسانی 53 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے

قومی خبریں سے مزید