Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹیکساس اور جارجیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی پیش قدمی، گورنر اور سینیٹ دونوں اہم مقابلوں میں ریپبلکنز کو سخت دھچکا

ٹیکساس اور جارجیا میں 3 نومبر کے مڈٹرم انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ امیدواروں نے دونوں اہم ریاست گیر مقابلوں میں نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔ گورنر کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار جینا ہینوجوسا 57 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ریپبلکن گورنر گریگ ایبٹ کو 41 فیصد ووٹ ملے ہیںں انتخابی نتائج کے مطابق 70 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بھی ڈیموکریٹ امیدوار کی برتری برقرار ہے، اسی طرح جارجیا میں ڈیموکریٹس گورنر اور سینٹ کی ریس میں کامیابی یقینی کے قریب ہیں
سینیٹ کی نشست کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار جیمز ٹالاریکو بھی ریپبلکن امیدوار کین پیکسٹن کے مقابلے میں نمایاں برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ اے بی سی نیوز کے انتخابی نتائج کے 9:47 بجے رات کے اپ ڈیٹ میں ٹالاریکو کو 59 فیصد جبکہ پیکسٹن کو 39 فیصد ووٹ دکھائے گئے،اس وقت متوقع ووٹوں کی گنتی کا 54 فیصد رپورٹ ہوا تھا
ٹیکساس میں یہ دونوں مقابلے قومی سیاست کے لیے غیرمعمولی اہمیت رکھتے ہیں، گورنر گریگ ایبٹ مسلسل تین انتخابات میں دوہرے ہندسوں کے فرق سے کامیاب ہوتے رہے ہیں، جبکہ ٹالاریکو کی سینیٹ کی دوڑ بھی ریپبلکنز کے لیے ایک اہم امتحان بن گئی ہے،اگر یہ ابتدائی رجحانات برقرار رہتے ہیں تو ٹیکساس میں ڈیموکریٹس کو تین دہائیوں سے زیادہ عرصے بعد ریاست گیر سطح پر بڑی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے

قومی خبریں سے مزید