نیوزی لینڈ کے انتخابات سے قبل حکمران نیشنل پارٹی اور لیبر پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ، دونوں کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق
نیوزی لینڈ میں ہفتے کو ہونے والے عام انتخابات سے چند روز قبل حکمران قدامت پسند نیشنل پارٹی اور اپوزیشن کی سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت ہو گیا ہے،رائٹرز کے مطابق منگل کو جاری ہونے والے 1News Verian کے آخری انتخابی سروے میں نیشنل پارٹی کو 30 فیصد اور لیبر پارٹی کو 29 فیصد حمایت حاصل ہوئی ہے، جس سے دونوں جماعتوں کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق رہ گیا ہے،
سروے میں گرین پارٹی 16 فیصد حمایت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ حکمران اتحاد میں شامل ACT پارٹی کو 10 فیصد اور نیوزی لینڈ فرسٹ کو 8 فیصد حمایت ملی ہے،سینٹرسٹ اپرچونٹی پارٹی 6 فیصد پر برقرار ہے، جبکہ Te Pāti Māori کی حمایت 0.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے
سروے کے نتائج کے مطابق حکومت سازی کے لیے دونوں سیاسی دھڑوں کو چھوٹی جماعتوں کی حمایت درکار ہو سکتی ہے،نیشنل پارٹی، ACT اور نیوزی لینڈ فرسٹ پر مشتمل دائیں بازو کے اتحاد کو حکومت بنانے کے لیے اپرچونٹی پارٹی کی حمایت حاصل کرنا پڑ سکتی ہے، جبکہ لیبر، گرین پارٹی اور Te Pāti Māori پر مشتمل بائیں بازو کے اتحاد کو بھی حکومت سازی کے لیے اسی جماعت کی حمایت درکار ہو سکتی ہے
نیوزی لینڈ میں مخلوط ارکانِ پارلیمان کا متناسب انتخابی نظام (MMP) رائج ہے، جس کے تحت پارلیمانی نشستیں جماعتوں کو حاصل ہونے والے ووٹوں کے تناسب سے تقسیم ہوتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ کسی ایک بڑی جماعت کی معمولی برتری لازماً حکومت سازی کی ضمانت نہیں بنتی اور چھوٹی جماعتوں کا کردار فیصلہ کن ہو سکتا ہے






