Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

امریکہ میں ارلی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ، 54 ملین سے زائد شہری انتخابی دن سے پہلے ووٹ ڈال چکے، ٹیکساس سب سے آگے

واشنگٹن: امریکہ کے 3 نومبر 2026 کے مڈٹرم انتخابات سے 2 روز قبل ارلی ووٹنگ میں حصہ لینے والے شہریوں کی تعداد 50.6 ملین سے تجاوز کر گئی ہے،یکم نومبر تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 47 ریاستوں میں مجموعی طور پر 50,665,069 ووٹ ڈالے جا چکے تھے،ان میں 27,059,849 ووٹ پولنگ اسٹیشنوں پر پیشگی ڈالے گئے، جبکہ 23,605,220 بیلٹ ڈاک کے ذریعے واپس موصول ہوئے
ریاستوں میں ٹیکساس سب سے آگے ہے، جہاں 6,857,566 شہری پہلے ہی اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں،دوسرے نمبر پر کیلیفورنیا ہے جہاں 5,965,896 ووٹ پڑے، جبکہ فلوریڈا میں یہ تعداد 5,344,331 رہی،نارتھ کیرولائنا میں 2,816,820 اور جارجیا میں 2,513,648 ووٹ ریکارڈ کیے گئے، یہ اعداد و شمار یکم نومبر تک دستیاب ریاستی انتخابی رپورٹس پر مبنی ہیں
گزشتہ انتخابات سے موازنہ
2022 کے مڈٹرم انتخابات میں مجموعی طور پر 45,920,446 شہریوں نے انتخابی دن سے پہلے ووٹ ڈالا تھا،اس میں 20,487,803 ووٹ ذاتی طور پر پولنگ اسٹیشنوں پر ڈالے گئے جبکہ 25,432,643 بیلٹ ڈاک کے ذریعے واپس بھیجے گئے تھے،یوں 2026 میں انتخابی دن سے پہلے ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد 2022 کے پورے انتخابی دورانیے کے مقابلے میں بھی زیادہ ہو چکی ہے
2024 کے صدارتی انتخابات میں الیکشن اسسٹنس کمیشن کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 48,872,528 شہریوں نے انتخابی دن سے پہلے ذاتی طور پر ووٹ ڈالا، جبکہ 47,957,093 ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے بیلٹ واپس موصول ہوئے،دونوں طریقوں کو ملا کر یہ تعداد تقریباً 96.8 ملین بنتی ہے
2020 کے صدارتی انتخابات میں، کورونا وبا کے دوران ارلی ووٹنگ نے غیرمعمولی اضافہ دیکھا تھا،یو ایس الیکشنز پروجیکٹ کے مطابق اس انتخاب میں 101,453,111 شہریوں نے ڈاک یا انتخابی دن سے پہلے ذاتی طور پر ووٹ ڈالے تھے، جو اس وقت ایک تاریخی ریکارڈ تھا
تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں پیشگی ووٹنگ 2022 کے پورے انتخابی دورانیے کا ریکارڈ عبور کر چکی ہے، تاہم 2020 اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے مجموعی ارلی ووٹ کے اعداد و شمار سے ابھی کم ہے،انتخابی ماہرین کے نزدیک ارلی ووٹنگ میں اضافے کو کسی جماعت کی کامیابی کا براہ راست ثبوت نہیں سمجھا جا سکتا، کیونکہ اس میں ووٹرز کی سیاسی وابستگی اور اصل انتخابی پسند الگ الگ عوامل ہیں
ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے ستمبر 2026 کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں تقریباً 210 ملین شہری ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ تھے،2024 کے صدارتی انتخابات میں الیکشن اسسٹنس کمیشن کے مطابق مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 234.5 ملین تھی، جن میں 211.1 ملین فعال رجسٹرڈ ووٹرز تھے،2022 کے مڈٹرم انتخابات میں فعال رجسٹرڈ ووٹرز 203 ملین سے زیادہ، جبکہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں 209 ملین سے زیادہ تھے
اہم وضاحت: 2024 کا 234.5 ملین مجموعی رجسٹریشن کا عدد ہے، جبکہ باقی تاریخی اعداد فعال رجسٹرڈ ووٹرز کے ہیں۔ 2026 کا عدد ستمبر تک دستیاب ریاستی ریکارڈ پر مبنی ہے، حتمی قومی مجموعہ نہیں

قومی خبریں سے مزید