Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

الاسکا سینیٹ انتخابات پر ٹرمپ انتظامیہ کا مقدمہ خارج کرنے کی ڈیموکریٹس کی درخواست، انتخابی نتائج روکنے کی کوشش پر اعتراض

الاسکا سینیٹ انتخابات پر ٹرمپ انتظامیہ کا مقدمہ خارج کرنے کی ڈیموکریٹس کی درخواست، انتخابی نتائج روکنے کی کوشش پر اعتراض

الاسکا میں ڈیموکریٹ سینیٹ امیدوار میری پیلٹولا اور ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹ انتخابی ادارے نے وفاقی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کا وہ مقدمہ خارج کردے جس کے ذریعے ری پبلکن سینیٹر ڈین ایس سلیوان کی شکست کی صورت میں آئندہ انتخابی نتائج کی تصدیق روکنے کی کوشش کی جارہی ہے،ڈیموکریٹس نے اس مقدمے کو جمہوری انتخابات کے خلاف غیر معمولی پیشگی کارروائی قرار دیا ہے
این بی سی نیوز کے مطابق، میری پیلٹولا کی انتخابی مہم اور ڈیموکریٹک سینیٹوریل کمپین کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو دائر درخواست میں کہا گیا کہ محکمہ انصاف کا مقدمہ براہ راست ان کے انتخابی مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے، کیونکہ اس میں انتخابی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر پیلٹولا کامیاب ہوتی ہیں تو نتائج کی باضابطہ تصدیق نہ کی جائے
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ مقدمہ وفاقی حکومت کی جانب سے آزادانہ انتخابات کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا حصہ ہے، جن کی ڈیموکریٹک سینیٹوریل کمپین کمیٹی مسلسل مخالفت کرتی رہی ہے
ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کو الاسکا کے انتخابی حکام کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا،محکمہ انصاف کا مؤقف ہے کہ بیلٹ پیپر پر ڈین جے سلیوان جونیئر نامی دوسرے امیدوار کی موجودگی ووٹروں میں الجھن پیدا کرسکتی ہے، کیونکہ موجودہ ری پبلکن سینیٹر ڈین ایس سلیوان بھی دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں،دونوں امیدواروں کے ناموں میں مماثلت کے باعث یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بعض ووٹر غلطی سے دوسرے امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں
این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی متعدد مواقع پر اس معاملے پر اعتراض کیا ہے کہ ایک ہی نام سے ملتے جلتے دو امیدواروں کی موجودگی موجودہ سینیٹر کے دوبارہ انتخاب کے امکانات کو متاثر کرسکتی ہے
اب وفاقی عدالت کو یہ طے کرنا ہوگا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی قانونی درخواست قابلِ سماعت ہے یا نہیں اور آیا انتخابی نتائج کی تصدیق روکنے کے لیے کوئی قانونی بنیاد موجود ہے،مقدمے کا نتیجہ الاسکا میں سینیٹ کے انتخابی عمل اور نتائج کی باضابطہ توثیق پر اثر انداز ہوسکتا ہے

قومی خبریں سے مزید