Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

مشی گن میں اوباما کی انتخابی مہم، ال سید کی حمایت اور ٹرمپ پر تنقید، تبدیلی کی فضا محسوس ہورہی ہے، سابق صدر کا دعوی

مشی گن میں اوباما کی انتخابی مہم، ال سید کی حمایت اور ٹرمپ پر تنقید، تبدیلی کی فضا محسوس ہورہی ہے، سابق صدر کا دعوی

سابق امریکی صدر براک اوباما نے مشی گن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹ امیدوار ال سید کی حمایت کی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا،اوباما نے کہا کہ انتخابی مہم میں انہیں تبدیلی کی فضا محسوس ہورہی ہے اور ووٹرز نئی قیادت اور بہتر حالات کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق، 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے قومی سیاست میں اپنے تقریباً 20 سالہ تجربے کا حوالہ دیا،انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ طویل عرصے سے انتخابی مہمات میں حصہ لیتے آرہے ہیں، لیکن اس تجربے کی بدولت وہ پہچان سکتے ہیں کہ کب کوئی انتخاب معمول سے مختلف محسوس ہورہا ہے
اوباما نے کہا کہ بعض انتخابات میں لوگ نئی چیز کے لیے اس قدر تیار اور بہتر مستقبل کے لیے اس قدر بے تاب ہوتے ہیں کہ جہاں بھی جائیں، تبدیلی کی فضا محسوس ہوتی ہے،ان کے بقول، مشی گن میں انہیں اس وقت یہی کیفیت محسوس ہورہی ہے
سابق صدر کی ال سید کے لیے انتخابی مہم میں شرکت ڈیموکریٹس کی جانب سے ریاست میں حمایت متحرک کرنے کی کوششوں کا حصہ تھی،اوباما نے اپنے خطاب میں ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ووٹروں کو تبدیلی کے لیے انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دی

قومی خبریں سے مزید