Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

یوکرین میں اسٹارلنک کی سروس بحال، ایلون مسک کا الزام کہ کیف نے روس کے خلاف حملوں میں شرائط کی خلاف ورزی کی

یوکرین میں اسٹارلنک کی سروس بحال، ایلون مسک کا الزام کہ کیف نے روس کے خلاف حملوں میں شرائط کی خلاف ورزی کی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے اسٹارلنک کی تجارتی سروس کو لوگوں کو ہلاک کرنے کے لیے جارحانہ ڈرون حملوں میں استعمال کرکے اس کی شرائط کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد کمپنی نے گزشتہ ہفتے اس استعمال کی اجازت دینے والی خامی دور کردی،فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک اسٹارلنک کی رفتار محدود رہنے سے روس کے خلاف اس کی جنگی کارروائیاں متاثر ہوئیں، تاہم اب سروس بحال کردی گئی ہے
ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اسٹارلنک ایک شہری تجارتی سروس ہے اور اسے لوگوں کو ہلاک کرنے کے لیے جارحانہ ڈرون حملوں میں استعمال کرنے کی کبھی اجازت نہیں دی گئی، نہ ہی ایسا ہونا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ اسپیس ایکس نے یوکرین کے دفاع کے لیے کسی بھی دوسری نجی کمپنی کے مقابلے میں کہیں زیادہ کام کیا ہے
مسک نے وضاحت کی کہ اسٹارشیلڈ ایک الگ نظام ہے جس کا کنٹرول امریکی حکومت کے پاس ہے اور اس کے استعمال سے متعلق فیصلے حکومت خود کرتی ہے،ان کے مطابق اسٹارلنک اب بھی یوکرین کے دفاع کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ ان کے بقول فی الحال یہ ایسا نظام ہے جسے نہ جام کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی تباہ کرنا آسان ہے

قومی خبریں سے مزید