Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

فلوریڈا میں فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب فائرنگ، چھ بچوں سمیت 12 افراد زخمی

فلوریڈا میں فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب فائرنگ، چھ بچوں سمیت 12 افراد زخمی
فلوریڈا کے شہر ٹلہاسی میں فلوریڈا اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ہوم کمنگ ویک اینڈ کے دوران فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں،ولیس کے مطابق زخمیوں میں سے 11 کو گولیاں لگی ہیں، جبکہ کم از کم تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے
پولیس کے مطابق فائرنگ ہفتے کی رات فٹ بال میچ کے بعد ایک مصروف علاقے میں ہوئی، جہاں ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلے جھگڑا ہوا اور پھر گولیاں چلائی گئیں،ٹلہاسی پولیس کے سربراہ لارنس ریول نے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں فوری طور پر کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا،زخمیوں میں چھ بالغ افراد اور چھ کم عمر افراد شامل ہیں، جبکہ سب سے کم عمر زخمی کی عمر 11 سال بتائی گئی ہے
فلوریڈا اے اینڈ ایم یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ فائرنگ کیمپس کے قریب ہوئی اور یونیورسٹی محفوظ ہے،واقعہ یونیورسٹی کے ہوم کمنگ ویک اینڈ کے دوران پیش آیا، جب فٹ بال میچ اور دیگر تقریبات کے باعث علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی،پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور فوری طور پر فائرنگ کی وجہ یا مشتبہ افراد کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں

قومی خبریں سے مزید