Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

کیلیفورنیا میں غیر شہری قرار دیے گئے ووٹروں کے بیلٹ الگ رکھنے کا وفاقی مطالبہ، انتخابی حکام کو فوجداری کارروائی کی دھمکی

کیلیفورنیا میں غیر شہری قرار دیے گئے ووٹروں کے بیلٹ الگ رکھنے کا وفاقی مطالبہ، انتخابی حکام کو فوجداری کارروائی کی دھمکی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کیلیفورنیا کےمختلف کاؤنٹیوں کے انتخابی دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ ایسے ووٹروں کے بیلٹ الگ رکھے جائیں جنہیں وفاقی حکومت ممکنہ طور پر غیر شہری سمجھتی ہے،امریکی محکمہ انصاف نے انتخابی حکام کو کارروائی کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مطالبہ مسترد کرنے اور متعلقہ بیلٹ شمار کرنے پر انہیں فوجداری سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ انصاف نے جمعہ کو کیلیفورنیا بھر کے کاؤنٹی انتخابی دفاتر کو خطوط بھیجے،اس سے قبل گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا کی وزیر خارجہ شرلی ویبر اور لاس اینجلس کاؤنٹی کے انتخابی رجسٹرار ڈین لوگن کو بھی خطوط بھیجے گئے تھے، جن میں ریاست بھر کے تقریباً 20 ہزار بیلٹ الگ رکھنے اور اس وقت تک شمار نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جب تک ریاستی اور مقامی حکام متعلقہ ووٹروں کی امریکی شہریت ثابت نہ کر دیں۔
شرلی ویبر اور ڈین لوگن نے وفاقی حکومت کے مطالبے پر تحفظات کا اظہار کیا تو محکمہ انصاف نے ان دونوں اور ریاست کیلیفورنیا کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا،کاؤنٹی انتخابی حکام نے نئے خطوط کو دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے ان کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے ہیں،کونٹرا کوسٹا کاؤنٹی کے انتخابی رجسٹرار کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس نوعیت کی دھمکی مددگار نہیں ہے
یہ تنازعہ اس سوال پر مرکوز ہے کہ وفاقی حکومت کن بنیادوں پر ووٹروں کو ممکنہ غیر شہری قرار دے سکتی ہے اور کیا شہریت کی تصدیق ہونے تک ان کے بیلٹ شمار ہونے سے روکے جا سکتے ہیں،وفاقی حکومت کے مطالبے اور ریاستی انتخابی حکام کے مؤقف کے درمیان اختلاف اب عدالتی کارروائی تک پہنچ چکا ہے

قومی خبریں سے مزید