گورنر راج کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا فوج کے حوالے
اسلام آباد : وفاقی حکومت کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی آئین کے ارٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے ، فوج انتظامیہ کی معاونت کے لیے ہوگی، فوج شہریوں کی جان کے تحفظ کےلیے تعینات کی جا رہی ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کے جان و مال، سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی فوج کے ذمے ہوگی
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر 2026ء کے ایمرجنسی کی مدت تک ہوگی، گورنر خیبرپختونخوا جی ایچ کیو سے مشاورت سے نفری کا تعین کریں گے
نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر دستوں کی تعداد طے کی جائے گی، پاک فوج کی تعیناتی سےمتعلق حکم نامہ آئندہ گزٹ آف پاکستان پارٹ ٹو میں شائع کیا جائے گا






