Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

امریکا میں نابالغوں کے حراستی مراکز کے قریب 1,000 سے زیادہ بچوں کی قبریں دریافت

امریکا میں نابالغوں کے حراستی مراکز کے قریب 1,000 سے زیادہ بچوں کی قبریں دریافت

واشنگٹن: امریکا کی 29 ریاستوں میں سابق اصلاحی اداروں اور نابالغوں کے حراستی مراکز کے قریب 1,000 سے زیادہ بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیں، جن میں بڑی تعداد ایسے بچوں کی ہے جو ان اداروں میں قیام کے دوران انتقال کر گئے تھے
جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے سینٹر فار یوتھ جسٹس کے محققین نے ملک بھر کے 40 اصلاحی اسکولوں اور نوجوانوں کے حراستی مراکز سے متعلق ریکارڈ، تدفین کے مقامات اور خاندانوں کی معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ’’Forgotten Children Initiative‘‘ شروع کر رکھی ہے،تحقیق کے دوران اب تک 29 ریاستوں میں 1,000 سے زیادہ بچوں کی قبروں کی نشاندہی کی جا چکی ہے
میری لینڈ کے Cheltenham میں قائم سابق House of Reformation and Instruction for Colored Children کے قریب سب سے بڑا تدفین کا مقام سامنے آیا، جہاں 230 سیاہ فام لڑکوں کی قبریں موجود ہیں،محققین ان بچوں کی شناخت اور ان کے خاندانوں تک پہنچنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں
تحقیق کے نتیجے میں کئی خاندانوں کو پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ ان کے رشتہ دار بچپن میں ایسے اصلاحی اداروں میں بھیجے گئے تھے اور وہیں انتقال کر گئے،ایک خاندان کو معلوم ہوا کہ ان کے بزرگ کا 12 سالہ بھائی ایک اصلاحی ادارے میں داخل تھا اور وہیں انتقال کر گیا تھا، جبکہ خاندان کو کئی دہائیوں تک اس واقعے کا علم نہیں تھا
محققین کا کہنا ہے کہ ان قبروں اور تاریخی ریکارڈ کی نشاندہی سے ان بچوں کی زندگیوں اور موت کے بارے میں معلومات سامنے لانے اور ان کے خاندانوں کو ماضی سے جوڑنے میں مدد مل رہی ہے

قومی خبریں سے مزید