Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 25 افراد ہلاک

نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 25 افراد ہلاک

نائجیریا میں فضائیہ کا اے ٹی آر 42 فوجی طیارہ ریاست اوندو کے علاقے ایگبوکوڈا میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 25 افراد ہلاک ہوگئے،ابتدائی اطلاعات میں طیارے میں 32 افراد سوار ہونے کی بات سامنے آئی تھی، تاہم نائجیریا کی فضائیہ نے بعد میں تصدیق کی کہ طیارے میں 20 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سمیت مجموعی طور پر 25 افراد موجود تھے
طیارہ بینن سٹی سے لاگوس جا رہا تھا اور فضائیہ کے مطابق معمول کے مشن پر تھا،ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد طیارے کا ملبہ ایک بحری اڈے کے قریب دلدلی علاقے میں ملا،امدادی ٹیموں نے مشکل علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لاشیں اور ملبہ تلاش کیا
حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی،صدر بولا احمد ٹینوبو نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کی ہدایت کی ہے
نائجیریا کی فضائیہ نے طیارے کو اے ٹی آر 42 بتایا ہے، جو فوج کی نگرانی، انٹیلی جنس، سرچ اینڈ ریسکیو اور اہلکاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا ہے،حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں

قومی خبریں سے مزید