Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

پیٹ ڈیوڈ سن کا زوہران ممدانی سے بروکلن کوئینز ہائی وے ٹھیک کرنے کا مطالبہ، جس کی پزیرائی بڑھتی جارہی ہے

پیٹ ڈیوڈ سن کا زوہران ممدانی سے بروکلن کوئینز ہائی وے ٹھیک کرنے کا مطالبہ، جس کی پزیرائی بڑھتی جارہی ہے

نیویارک: معروف امریکی کامیڈین پیٹ ڈیوڈسن نے نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی سے شہر کی خستہ حال اور ٹریفک کے مسائل سے دوچار بروکلین کوئنز ایکسپریس وے، بی کیو ای ای، کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ کردیا
32 سالہ پیٹ ڈیوڈسن پیر کی رات جمی کامل کے پروگرام ’’جمی کامل لائیو‘‘ میں شریک تھے،میزبان جمی کامل نے بتایا کہ ان کے اگلے مہمان نیویارک کے میئر زوہران ممدانی ہوں گے اور ڈیوڈسن سے پوچھا کہ کیا وہ نئے میئر سے کوئی سوال کرنا چاہتے ہیں
ڈیوڈسن نے فوری طور پر کہا، ’’ہاں، کیا وہ براہِ کرم یہ بی کیو ای ای ٹھیک کر سکتے ہیں؟‘‘ ان کے اس جملے پر اسٹوڈیو میں موجود ناظرین نے زوردار تالیاں بجائیں اور بھرپور داد دی
جمی کامل نے کہا کہ ڈیوڈسن نے ایک اہم مسئلے کی نشاندہی کی ہے،ڈیوڈسن نے حاضرین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں، یہ میری بات پر اب تک کا سب سے زوردار ردعمل ہے
بروکلین کوئنز ایکسپریس وے نیویارک کے اہم شاہراہوں میں شامل ہے جو بروکلین اور کوئنز سے گزرتی ہے،شاہراہ کو طویل عرصے سے شدید ٹریفک، پرانے انفراسٹرکچر اور مرمت کے مسائل کا سامنا ہے
ڈیوڈسن، جو نیویارک میں پیدا ہوئے اور شہر میں ہی پلے بڑھے، اس سے قبل بھی شہر کے مختلف مسائل پر اپنی مزاحیہ گفتگو میں تبصرے کرتے رہے ہیں،ان کا ممدانی کے لیے یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیویارک میں ٹریفک، سڑکوں کے انفراسٹرکچر اور شہری سہولتوں سے متعلق مسائل میئر کے لیے اہم چیلنجز میں شامل ہیں

قومی خبریں سے مزید