مچ میک کونل سینیٹ واپس آگئے، صحت پر سوالات کے درمیان ریٹائرمنٹ کی بحث پھر چھڑ گئی

مچ میک کونل سینیٹ واپس آگئے، صحت پر سوالات کے درمیان ریٹائرمنٹ کی بحث پھر چھڑ گئی

سابق سینیٹ اکثریتی رہنما اور کینٹکی سے ریپبلکن سینیٹر مچ میک کونل تین ماہ کی غیر حاضری کے بعد 14 ستمبر کو امریکی سینیٹ واپس آئے،84 سالہ میک کونل جون میں گھر میں گرنے کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے، بعد ازاں نمونیا کا بھی علاج ہوا اور بحالی مرکز میں وقت گزارنے کے بعد اگست میں گھر واپس آئے
میک کونل کی واپسی کے بعد ان کی جسمانی حالت اور سینیٹ میں فعال کردار ادا کرنے کی صلاحیت پر عوامی اور میڈیا کی توجہ مرکوز ہوگئی ہے،واپسی کے موقع پر وہ وہیل چیئر پر نظر آئے اور خود بھی تسلیم کیا کہ وہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے، تاہم انہوں نے اہم قانون سازی اور سینیٹ کے کام میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا ، یو ایس اے ٹو ڈے کی ایک رائے میں میک کونل کی سینیٹ واپسی کو تشویش کا باعث قرار دیتے ہوئے ان سے ریٹائر ہونے کا مطالبہ کیا ہے،مضمون میں 14 ستمبر کی ایک ویڈیو کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں صحافیوں کے سوال پر میک کونل نے ہاتھ ہلا کر اور انگوٹھا اوپر کرکے جواب دیا مگر کچھ نہیں کہا،16 ستمبر کو سینیٹ کی زراعت کمیٹی کے اجلاس کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے مضمون نگار نے دعویٰ کیا ہے کہ میک کونل ووٹنگ کے دوران الجھے ہوئے دکھائی دیے اور ایک ریپبلکن ساتھی کی مخالفت میں ووٹ دینے کی ہدایت کے باوجود بل حمایت میں ووٹ دے بیٹھے،میک کونل پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ موجودہ مدت مکمل ہونے پر جنوری 2027 میں سینیٹ سے ریٹائر ہوں گے

قومی خبریں سے مزید