زیلنسکی کینیڈا پہنچ گئے، یوکرین کی جنگ اور دفاعی تعاون پر اہم مذاکرات

زیلنسکی کینیڈا پہنچ گئے، یوکرین کی جنگ اور دفاعی تعاون پر اہم مذاکرات

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کینیڈا کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ یوکرین کے دفاع، فضائی دفاعی نظام، جنگ کے دوران توانائی کے تحفظ اور آنے والے موسم سرما کی تیاریوں سمیت اہم معاملات پر کینیڈین قیادت سے بات چیت کر رہے ہیں
زیلنسکی کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب روس کی جانب سے یوکرین پر حملے جاری ہیں اور حالیہ دنوں میں روسی حملوں میں یوکرین کے مختلف علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین روسی حملوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران روس کے جنگی ڈھانچے سے منسلک متعدد تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا
کینیڈا یوکرین کے اہم حمایتی ممالک میں شامل ہے اور موجودہ دورے میں دفاعی تعاون خاص طور پر فضائی دفاع اور ڈرون ٹیکنالوجی پر توجہ کا مرکز ہے کینیڈا نے یوکرین کے لیے تقریباً 350 ملین کینیڈین ڈالر کی ڈرون اور فضائی دفاعی معاونت کے ساتھ توانائی کے شعبے کے لیے قرضوں کی ضمانتوں کا بھی اعلان کیا ہے
زیلنسکی کی کینیڈا میں موجودگی ایسے وقت میں بھی اہم ہے جب امریکہ اور یورپی ممالک روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں اب بھی کئی بڑے اختلافات موجود ہیں اور یوکرین مسلسل اپنے دفاع کے لیے مزید بین الاقوامی مدد کا مطالبہ کر رہا ہے
کینیڈا کے ساتھ مذاکرات میں یوکرین کے لیے فوجی امداد کے تسلسل، فضائی دفاعی صلاحیت بڑھانے اور روسی حملوں کے مقابلے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ بنانے جیسے معاملات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے

قومی خبریں سے مزید