جنسی تعلق کے دوران اسے یہ احساس تنگ کرتا تھا “ خدا دیکھ رہا ہے “ امریکی اداکارہ کا بولڈ اعتراف

جنسی تعلق کے دوران اسے یہ احساس تنگ کرتا تھا “ خدا دیکھ رہا ہے “ امریکی اداکارہ کا بولڈ اعتراف

امریکی اداکارہ اور پوڈکاسٹ میزبان کینڈیس کیمرون بیورے نے جنسی تعلقات اور ازدواجی قربت کے بارے میں ایک ایسی ذاتی کیفیت بیان کی ہے جس کے مطابق ایک مخصوص مذہبی تصور آج بھی انہیں بے آرام کر دیتا ہے
اپنے پوڈکاسٹ کی تازہ قسط میں بیورے نے بیچلر نیشن سے وابستہ میڈی پریوٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنسی تعلق کے دوران خدا کے انہیں دیکھنے کا تصور انہیں آج بھی عجیب محسوس ہوتا ہے
بیورے نے وضاحت کی کہ اس طرح کے خیالات کا تعلق اکثر انسان کی پرورش، بچپن میں سکھائی جانے والی باتوں اور ماضی کے تجربات سے ہوتا ہے،ان کے بقول عمر بڑھنے کے باوجود بچپن اور لڑکپن میں ذہن میں بن جانے والے بعض تصورات مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے
تقریباً 50 برس کی عمر کا حوالہ دیتے ہوئے بیورے نے کہا کہ نوجوانی کے دور کے بعض خیالات اب بھی ذہن میں کہیں نہ کہیں موجود رہتے ہیں،ان کے مطابق انسان کی مذہب، جنس اور ذاتی زندگی کے بارے میں سوچ اس ماحول سے گہرا تعلق رکھتی ہے جس میں وہ بڑا ہوا ہو
بیورے کی گفتگو اس لحاظ سے بھی قابل توجہ ہے کہ وہ عموماً جنسی اور ازدواجی موضوعات پر کھل کر بات کرتی ہیں، لیکن اس اعتراف میں انہوں نے یہ واضح کیا کہ کھلے انداز میں گفتگو کرنے کے باوجود بعض ذہنی تصورات ایسے ہوتے ہیں جو عمر کے ساتھ بھی پوری طرح ختم نہیں ہوتے

قومی خبریں سے مزید