نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 500 سے تجاوز کر گئیں

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 500 سے تجاوز کر گئیں

کٹھمنڈو: نیپال اور چین کے تبت کے سرحدی علاقے میں گلیشیئر کے ٹوٹنے سے آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ امدادی ٹیمیں ملبے میں زندہ بچ جانے والوں اور لاپتا افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں
حالیہ رپورٹس کے مطابق نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد 547 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ تبت میں بھی 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں سیکڑوں افراد اب بھی لاپتا ہیں اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک قدرتی جھیل بن گئی ہے جس میں پانی مسلسل جمع ہونے کے بعد اس کے کنارے سے پانی بہنا شروع ہوگیا اس صورتحال نے پہلے ہی تباہ حال علاقوں میں ایک اور سیلاب کا خطرہ پیدا کردیا ہے
نیپالی اور چینی امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹروں، بھاری مشینری اور دیگر ذرائع سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ دشوار گزار پہاڑی علاقے، تباہ شدہ سڑکیں اور پل امدادی کارروائیوں میں بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں
ریڈ کراس کے مطابق 93 ہزار سے زائد افراد اس آفت سے متاثر ہوئے ہیں اور فوری انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے

قومی خبریں سے مزید