یومِ آزادی پر ’اسکول ٹھیک کرو‘ مہم شروع کریں گے، سی جے پی کے رہنما دیپکے کی عوام سے سوال اٹھانے کی اپیل

یومِ آزادی پر ’اسکول ٹھیک کرو‘ مہم شروع کریں گے، سی جے پی کے رہنما دیپکے کی عوام سے سوال اٹھانے کی اپیل

نئی دہلی: بھارت میں سی جے پی نے سرکاری اسکولوں کی خستہ حالی اور تعلیمی نظام میں موجود مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے یومِ آزادی کے موقع پر ’’اسکول ٹھیک کرو‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
سی جے پی کے رہنما دیپکے نے سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے مطلوبہ اقدامات نہیں کر رہیں،انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ سیاسی رہنماؤں اور منتخب نمائندوں سے اسکولوں کی حالت کے بارے میں سوال کریں اور حکومت سے جواب طلب کریں
دیپکے کے مطابق سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں، عمارتوں، اساتذہ اور تعلیمی معیار سے متعلق مسائل کو سیاسی بحث کا مستقل حصہ بنانا ضروری ہے،ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے کو نظرانداز کرنے کا سب سے زیادہ نقصان غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو ہوتا ہے
مہم کے ذریعے سی جے پی کا مقصد سرکاری اسکولوں کی زمینی صورتحال کو عوام کے سامنے لانا اور مقامی سطح پر منتخب نمائندوں کو تعلیمی سہولتوں کی بہتری کے لیے جواب دہ بنانا ہے
مہم کے منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے سرکاری اسکولوں کی صورتحال کے بارے میں سوالات اٹھائیں اور تعلیم سے متعلق حکومتی وعدوں اور عملی اقدامات کا تقابلی جائزہ لیں

قومی خبریں سے مزید