فریجائل فائیو‘ کیا تھا اور مودی نے یومِ آزادی پر اس کا حوالہ کیوں دیا؟

فریجائل فائیو‘ کیا تھا اور مودی نے یومِ آزادی پر اس کا حوالہ کیوں دیا؟

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2026 کو لال قلعے سے یومِ آزادی خطاب میں کہا کہ ایک وقت میں دنیا نے بھارت کی معیشت کو ’’فریجائل فائیو‘‘ میں شمار کیا تھا، لیکن گزشتہ 12 برس میں بھارت ایک بڑی عالمی معیشت بن گیا ہے
فریجائل فائیو دراصل کوئی سرکاری درجہ بندی نہیں تھی بلکہ عالمی سرمایہ کاری بینک مورگن اسٹینلے کی 2013 میں وضع کردہ اصطلاح تھی،اس میں 5 ابھرتی ہوئی معیشتوں کو عالمی مالیاتی جھٹکوں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ کمزور قرار دیا گیا تھا،یہ 5 ممالک تھے

  1. بھارت
  2. برازیل
  3. انڈونیشیا
  4. جنوبی افریقہ
  5. ترکیہ
    بھارت کو اس فہرست میں کیوں رکھا گیا؟
    2013 میں بھارت کو بیرونی سرمایہ کاری پر خاصا انحصار، بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، بلند افراطِ زر اور کمزور ہوتی ہوئی کرنسی جیسے مسائل کا سامنا تھا،اسی دوران امریکی مرکزی بینک کی جانب سے مالیاتی سہولتیں کم کرنے کے امکان نے عالمی سرمایہ کاروں کو ابھرتی ہوئی معیشتوں سے سرمایہ نکالنے پر آمادہ کیا
    نتیجتاً بھارتی روپیہ سمیت ان پانچوں ممالک کی کرنسیوں پر شدید دباؤ آیا
    اس لیے Fragile Five کا مطلب ’’دنیا کی پانچ غریب ترین معیشتیں‘‘ یا ’’ناکام ریاستیں‘‘ نہیں تھا،اس کا مطلب ایسی ابھرتی ہوئی معیشتیں تھا جو اس وقت بیرونی مالیاتی جھٹکوں اور عالمی سرمایہ کے اچانک اخراج کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ حساس سمجھی جاتی تھیں
    مودی نے اب اس پرانے لیبل کو اپنی حکومت کے دوران بھارت کی معاشی تبدیلی کے مقابلے کے طور پر پیش کیا ہے، یعنی 2013 کے ’’فریجائل فائیو‘‘ سے آج کی بڑی عالمی معیشت تک کا سفر

قومی خبریں سے مزید