جعفر ایکسپریس کی سروس دو روز کے لیے معطل
پاکستان ریلوے نے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس 14 اور 15 اگست کے لیے دو روز کے لیے معطل کر دی ہے
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کی وجہ مرکزی ریلوے ٹریک پر مرمت اور دیکھ بھال کا کام ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ سروس معطل کرنے کی ایک اہم وجہ سکیورٹی خدشات بھی ہیں
دو روزہ معطلی کے دوران کوئٹہ اور پشاور کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکام کے مطابق اس دوران کوئٹہ اور پشاور کے درمیان مکمل سروس دستیاب نہیں ہوگی اور جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک چلائی جائے گی
دوسری جانب کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ایکسپریس بھی گزشتہ چھ ماہ سے معطل ہیں
ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کی موجودہ معطلی عارضی ہے اور مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد سروس بحال کیے جانے کا امکان ہے۔





