بغیر اطلاع واٹس ایپ اکاؤنٹس کی جانچ شروع، صارفین کی سروسز عارضی طور پر بند

بغیر اطلاع واٹس ایپ اکاؤنٹس کی جانچ شروع، صارفین کی سروسز عارضی طور پر بند

دنیا بھر میں کئی واٹس ایپ صارفین نے شکایت کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹس کو اچانک ’’جائزے‘‘ کے مرحلے میں ڈال دیا گیا، جس کے بعد انہیں ایپ کی متعدد سہولتیں استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین کے مطابق یہ مسئلہ تقریباً رات سات بجے پاکستانی وقت کے مطابق سامنے آیا، جب کئی افراد کو واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا کہ ان کے اکاؤنٹس کو پلیٹ فارم کے استعمال کی شرائط کی پابندی کی جانچ کے لیے زیرِ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متاثرہ صارفین کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ پیغامات بھیجنے، موصول کرنے یا دیگر فیچرز استعمال کرنے سے قاصر رہے۔ بعض صارفین نے یہ بھی شکایت کی کہ انہیں پیشگی اطلاع دیے بغیر اکاؤنٹس کی فعالیت محدود کر دی گئی۔

واٹس ایپ کی جانب سے فوری طور پر اس بڑے پیمانے پر پیش آنے والے مسئلے کی مکمل وضاحت سامنے نہیں آئی۔ تاہم کمپنی عام طور پر مشتبہ سرگرمی، اسپیم، یا پلیٹ فارم کے قواعد کی خلاف ورزی کے شبہے میں اکاؤنٹس کا جائزہ لیتی ہے۔

صارفین نے سوشل میڈیا پر اس اچانک کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی واضح کرے کہ کتنے اکاؤنٹس متاثر ہوئے اور یہ مسئلہ کب تک مکمل طور پر حل ہوگا

قومی خبریں سے مزید