پاکستان کا حوثی باغیوں کو دوٹوک انتباہ، پاکستانی جہازوں کو نشانہ بنانے پر سخت ردعمل کی وارننگ

پاکستان کا حوثی باغیوں کو دوٹوک انتباہ، پاکستانی جہازوں کو نشانہ بنانے پر سخت ردعمل کی وارننگ

اسلام آباد: پاکستان نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر میں سعودی عرب اور تجارتی جہاز رانی کے خلاف دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں یا پاکستان کے بحری مفادات کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کی کوشش قومی سلامتی کے خلاف سنگین اقدام تصور کی جائے گی۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ باب المندب اور بحیرۂ احمر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان کی مسلح افواج مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستانی بحری اثاثوں یا جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو پاکستان اپنے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کو تنازع میں گھسیٹنے اور بین الاقوامی بحری تجارت کو خطرے میں ڈالنے کی کوششوں کو بین الاقوامی قانون اور آزاد جہاز رانی کے اصولوں کے منافی قرار دیا۔ اسلام آباد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حوثی باغیوں نے سعودی بندرگاہوں سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں، جس کے باعث عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے اہم بحری راستوں کے متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید